BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹ کی درجہ بندی میں ایک درجے اضافہ کیا ہے۔

موڈیز ریٹنگز نے پانچ پاکستانی بینکوں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ـ کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمنٹس (بی سی ایز) اور ایڈجسٹڈ بی سی ایز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا ہے جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 3 سے بڑھا کر سی اے اے 2 کر دی گئی ہے۔ تمام بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کا آؤٹ لک مثبت سے تبدیل کر کے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

یہ ریٹنگ اقدامات موڈیز کے اس فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں جاری کنندہ (Issuer) اور سینئر اَن سکیورڈ قرض (Senior Unsecured Debt) ریٹنگز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے جو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد میں پیش رفت سے ممکن ہوئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز کو بہتر کرنے کا ہمارا فیصلہ درج ذیل عوامل کی عکاسی کرتا ہے:(1) ملک کے بہتر ہوتے آپریٹنگ ماحول کی، جیسا کہ پاکستان کے میکرو پروفائل کو ویری ویک سے بڑھا کر ویری ویک پلس کرنے سے ظاہر ہے؛(2) حکومتِ پاکستان کی بینکوں کو ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنے کی بہتر صلاحیت، جیسا کہ خود مختار (Sovereign) ریٹنگ میں بہتری سے ظاہر ہے؛ اور(3) بینکوں کی اپنی مضبوط مالی کارکردگی۔“

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز میں بہتری کا فیصلہ تین اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے:(1) ملک کے کاروباری و معاشی ماحول میں بہتری، جسے پاکستان کے میکرو پروفائل کو بہت کمزور سے بڑھا کر بہت کمزور پلس کرنے سے ظاہر کیا گیا ہے؛(2) حکومتِ پاکستان کی بینکوں کو ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، جس کی عکاسی خود مختار ریٹنگ میں اضافے سے ہوتی ہے؛ اور(3) بینکوں کی مستحکم اور لچکدار مالی کارکردگی ہے۔

پاکستان کے میکرو پروفائل اسکور میں کی گئی نظرثانی کی بنیاد بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری ہے، جو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد میں پیش رفت سے ممکن ہوئی ہے۔ تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن اب بھی کمزور ہے۔ زرمبادلہ ذخائر ،بیرونی قرض کی ادائیگی کی ضروریات سے کہیں کم ہیں، جو اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں مسلسل پیش رفت اور فنڈنگ کے نئے مواقع کے حصول کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.