عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 3339 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے پر مستحکم رہی۔






















Comments
Comments are closed.