ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ نے منگل کو احمد حسن کی بطور چیئرمین تقرری اور محمد ادریس کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعیناتی کا اعلان کیا۔
یہ اعلان کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں کیا گیا۔
نوٹس کے مطابق دونوں عہدیداران 18 اگست 2025 سے تین سالہ مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ، جو 8 ستمبر 1981 کو پاکستان میں قائم کی گئی، کلور الکلی پلانٹ، اولیو کیمیکل پلانٹ اور یارن اسپننگ یونٹ کے آپریشنز میں مصروف ہے۔























Comments
Comments are closed.