BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

سولر توانائی کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش سولر پاکستان 2025 کا ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار افتتاح ہوگیا۔

فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام یہ تین روزہ نمائش 15 تا 17 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ ایونٹ میں دنیا کے 10 ممالک کی 250 سے زائد نمایاں کمپنیاں اپنی جدید ترین مصنوعات پیش کررہی ہیں جن میں اعلیٰ کارکردگی والے سولر پینلز، اسمارٹ انرجی اسٹوریج، جدید گرڈ سسٹمز اور دیگر جدید سولر ٹیکنالوجی حل شامل ہیں۔

مقامی و بین الاقوامی صنعت کے رہنما اداروں، ماہرین اور پالیسی سازوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ، سولر پاکستان 2025 اعلیٰ سطح شراکت داریوں، پالیسی ڈائیلاگ اور اسٹریٹجک اتحاد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، تاکہ پاکستان کی وسیع قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اس نمائش کو پاکستان کے توانائی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پاکستان 2025 شراکت داری، علم کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ہمیں توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔ میں نجی شعبے اور پالیسی سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مل کر پاکستان کو صاف توانائی میں قائد بنانے کے لیے کام کریں۔

فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ پاکستان میں سولر توانائی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور یہ پلیٹ فارم اس صلاحیت کو تعاون، مکالمے اور جدت کے ذریعے اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

دوسری جانب مسلسل تین دن جاری رہنے والی نمائش کے دوران، شرکاء سولر ٹیکنالوجی میں جدید ترین مصنوعات کا جائزہ لیں گےجس سے پاکستان میں توانائی کے شعبے کو فروغ ملے گا اور ایک بہترمستقبل کی راہ ہموار ہوگی ۔

پاکستان کو توانائی کے ماحولیاتی مسائل جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر سولر توانائی جیسے متبادل ذرائع کی طرف منتقلی ایک اہم ضرورت ہے،سولر پاکستان ملک میں متبادل توانائی کے شعبے میں خاص اہمیت کی حامل ہے جو اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرے گی اور ایندھن پر انحصار کم کرے گی۔

Comments

Comments are closed.