BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے منگل کی شب غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر بمباری جاری رکھی، جس میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین اور طبی عملے کے مطابق ہلاکتیں زیتون کے مضافات اور شہر کے مرکز میں دو گھروں اور ایک عمارت پر حملوں سے ہوئیں۔ جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک گھر پر فضائی حملے سے ایک جوڑا اور ان کا بچہ جاں بحق ہوا، جبکہ ساحلی علاقے مواسی میں ایک خیمہ بستی پر حملے سے مزید چار افراد مارے گئے۔

حماس رہنما خلیل الحیہ جنگ بندی منصوبے پر مذاکرات کی بحالی کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ مذاکرات بدھ سے شروع ہوں گے اور ان کا مقصد جنگ روکنا، امداد کی ترسیل اور غزہ کے عوام کی مشکلات ختم کرنا ہے۔ جولائی کے آخر میں قطر میں ہونے والے مذاکرات ناکام رہے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اکتوبر میں غزہ پر فوجی کنٹرول بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تنقید ہو رہی ہے۔ 24 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے غیر مشروط امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کرنے پر تیار ہے اور غیر جانبدار کمیٹی کو غزہ کی حکمرانی سونپ سکتی ہے، لیکن اسلحہ اس وقت تک نہیں چھوڑے گی جب تک فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ بھوک اور غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 227 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 103 بچے شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.