BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بہتری کے رجحان پر قائم رہا، اور 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 282.47 روپے پر بند ہوا، یوں اس کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا۔

 ۔
۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 282.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر ڈالر جمعہ کو دباؤ میں دیکھا جارہا ہے اور ہفتہ وار کمی کی طرف گامزن ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیڈرل ریزرو کے قائم مقام گورنر کے طور پر عارضی نامزدگی نے یہ توقعات بڑھا دیں کہ جب جیروم پاول کی مدت ختم ہوگی تو ان کی جگہ نرم مالیاتی پالیسی کے حامی شخص کو مقرر کیا جائے گا۔

اسٹرلنگ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب جاپہنچا، کیونکہ بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کی، لیکن یہ فیصلہ صرف 5-4 کے معمولی فرق سے ہوا، جس سے ظاہر ہوا کہ مرکزی بینک کا نرم پالیسی اختیار کرنے کا رجحان پختہ یقین سے خالی تھا۔

ادھر، ڈونلڈ ٹرمپ کا اکنامک ایڈوائزرز کونسل کے چیئرمین اسٹیفن میرَن کو فیڈ کی حال ہی میں خالی ہونے والی نشست کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ، جبکہ وائٹ ہاؤس مستقل رکن کی تلاش میں ہے، ڈالر پر منفی اثر ڈال گیا۔

اسٹیفن میرَن نے گزشتہ ہفتے گورنر ایڈریانا کوگلر کے غیر متوقع استعفی کے بعد ان کی جگہ سنبھالی۔

ٹرمپ نے بارہا پاول کو شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اگرچہ انہوں نے 15 مئی کو مدت ختم ہونے سے پہلے پاول کو برطرف کرنے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، مگر انہوں نے ان کے متبادل کی تلاش تیز کر دی ہے۔

بلومبرگ نیوز نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فیڈ کے گورنر کرسٹوفر والر اگلے چیئرمین کے لیے ایک بڑے امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر اس ہفتے اب تک تقریباً 0.7 فیصد نیچے ہے، کیونکہ امریکی معیشت کی رفتار میں سست روی، خاص طور پر لیبر مارکیٹ میں، کے خدشات نے فیڈ کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات کو تقویت دی ہے۔

ڈالر انڈیکس جمعہ کی ابتدائی ٹریڈنگ میں آخری بار 98.04 پر تھا جبکہ جاپانی ین فی ڈالر 147.07 پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، جمعے کے روز معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئیں، تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں میں جون کے اواخر کے بعد سب سے بڑی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ یہ دباؤ امریکی تجارتی ٹیرف کے اثرات اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ممکنہ ملاقات کی خبروں کے سبب سامنے آیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز میں 52 سینٹس (یا 0.78 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 66.95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا (گیارہ بجے جی ایم ٹی کے مطابق)۔ دوسری جانب، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) میں 43 سینٹس (یا 0.67 فیصد) اضافہ ہوا، اور یہ 64.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

ہفتہ وار بنیاد پر دیکھا جائے تو برینٹ کی قیمت میں 3.9 فیصد کمی متوقع ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 4.5 فیصد کی تنزلی کا امکان ہے۔

جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ کچھ یوں رہے۔ قیمت خرید 282.47 روپے جبکہ قیمت فروخت 282.66 روپے

Comments

Comments are closed.