سرکاری سکیورٹیز کی قبل از وقت فروخت پر ایف بی آر کا 20 فیصد کیپٹل گین ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وفاقی حکومت کی قرضہ جاتی سکیورٹیز کو مقررہ چھ ماہ کی مدت کے اندر فروخت کرنے پر حاصل ہونے والے کیپیٹل گینز پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔
انکم ٹیکس سرکلر کے ذریعے ایف بی آر نے وضاحت کی کہ فنانس ایکٹ 2025 کے نفاذ سے قبل، ایسے نان ریزیڈنٹ افراد جو پاکستان میں کوئی مستقل کاروباری یونٹ نہیں رکھتے تھے اور اسپیشل کنورٹیبل روپیہ اکاؤنٹ (ایس سی آر اے) کے ذریعے وفاقی حکومت کی قرضہ جاتی سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرتے تھے، ان پر کیپیٹل گینز پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا تھا، جس کیلئے کسی ہولڈنگ پیریڈ کی شرط نہیں تھی۔
اب 10 فیصد ٹیکس کی شرح صرف ان قرضہ جاتی سکیورٹیز پر لاگو ہوگی جو چھ ماہ سے زیادہ عرصہ تک ہولڈ کرنے کے بعد فروخت کی جائیں۔
ایف بی آر نے مزید کہا کہ اگر یہ سکیورٹیز مقررہ چھ ماہ کی مدت کے اندر فروخت کی جائیں تو اس پر حاصل ہونے والے کیپیٹل گینز پر 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
























Comments
Comments are closed.