BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاک فوج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدرِ مملکت بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی جریدے ”دی اکانومسٹ“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان خبروں کو قطعی بے بنیاد قرار دیا۔

گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے ایسی افواہوں کو رد کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں کہا تھا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اس مذموم مہم کے پیچھے کون ہے، جو صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو صدر کے مستعفی ہونے سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے، اور نہ ہی آرمی چیف کے صدر بننے کی کوئی خواہش یا منصوبہ زیر غور ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ جھوٹی باتیں کون پھیلا رہا ہے، ان کا مقصد کیا ہے، اور اس پروپیگنڈے سے فائدہ کس کو پہنچے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی واحد ترجیح پاکستان کی طاقت اور استحکام ہے، اور کچھ نہیں۔

دریں اثنا، بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کی جانب سے سخت اور ممکنہ طور پر غیر روایتی جواب دیا جائے گا۔

آج نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق سے شروع ہوگا۔

”بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اُسے بھی کہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔“

Comments

Comments are closed.