روس کے مشرق بعید میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے بعد کامچٹکا کے ”کراشیننیکوف“ آتش فشاں میں 600 سال بعد پہلی مرتبہ دھماکہ خیز طور پر لاوا پھٹ پڑا، جسے سائنسی ماہرین اور روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نے اتوار کو رپورٹ کیا۔
کامچٹکا وولکینک ایروپشن ریسپانس ٹیم کی سربراہ اولگا گیرینا کے مطابق یہ آتش فشاں آخری بار 1463 میں (چالیس سال کی ممکنہ غلطی کے ساتھ) پھٹا تھا، اور اس کے بعد کوئی ریکارڈ شدہ سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
آتش فشاں سے اُٹھنے والا راکھ کا بادل 6,000 میٹر (3.7 میل) کی بلندی تک گیا اور مشرق کی جانب بحرالکاہل کی طرف بڑھ گیا۔ وزارتِ ہنگامی حالات نے بتایا کہ راکھ کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے۔
آتش فشاں کو اورنج ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو فضائی سفر کے لیے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ زلزلے کی شدت 8.8 تھی، جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگز بھی جاری کی گئی تھیں۔






















Comments
Comments are closed.