روسی شہر سوچی میں ایک آئل ڈپو پر یوکرینی ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے 120 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔ علاقائی گورنر وینیامن کوندراتیف کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح ایڈلر ڈسٹرکٹ میں ہوا، جہاں 2,000 مکعب میٹر گنجائش والا فیول ٹینک جل اٹھا۔
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات 93 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا گیا، جن میں سے 60 بلیک سی کے اوپر مار گرائے گئے۔ تاہم وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ یوکرین نے کتنے ڈرون فائر کیے تھے۔
روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کے بعد بحال کر دی ہیں۔
یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر وورونیش ریجن میں ایک اور ڈرون حملے میں چار افراد زخمی ہوئے، جبکہ روس نے بھی کییف پر میزائل حملہ کیا ہے۔

























Comments
Comments are closed.