BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

وزارت خزانہ نے مالی سال کے دوران فنڈز کی نئی تقسیم اور اضافی منظوری (سپلیمنٹری گرانٹ) سے متعلق نئی حکمتِ عملی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر کسی بھی غیر مجوزہ اخراجات کے لیے اضافی گرانٹ کی اجازت صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مد میں فنڈز کی از سرِ نو تقسیم یا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے ذریعے رقم کی فراہمی ممکن نہ ہو تو متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر (پی اے او) کو یہ تصدیق کرنی ہوگی کہ تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جا چکے ہیں، اور اس کی توثیق متعلقہ اکاؤنٹنگ آفس کرے گا۔ اس کے بعد ہی وزارت یا محکمہ اضافی گرانٹ کی درخواست دے سکے گا، جس کے لیے واضح جواز اور ٹھوس دلائل فراہم کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایس جی کی درخواست صرف متعلقہ پی اے او کے ذریعے دی جا سکے گی، جس میں فنڈز کی فراہمی کے لیے کسی اور مد کے تحت وسائل کی نشاندہی اور فنڈز کے مساوی حصے کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ شامل ہوگا۔ ان درخواستوں کا تفصیلی جائزہ اخراجات ونگ لے گا اور اپنی سفارشات بجٹ ونگ کو پیش کرے گا۔

اگر معاملہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے متعلق ہو تو اسے پلاننگ ڈویژن کے ذریعے پروسیس کیا جائے گا۔ فنانس ڈویژن کا بجٹ ونگ ایس اے پی سسٹم کے بجٹ ایگزیکیوشن رپورٹ، دستیاب مالی گنجائش اور دیگر سفارشات کی روشنی میں فنانس سیکرٹری کو منظوری کے لیے پیش کرے گا۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پی اے او کو ای سی سی کی سمری، کابینہ کی منظوری اور سرنڈر آرڈر کے ہمراہ ٹی ایس جی شیڈول فنانس ڈویژن میں جمع کروانا ہوگا تاکہ ایس اے پی سسٹم میں اندراج ہو سکے۔ فنڈز کا اجرا دستیاب وسائل اور فنانس ڈویژن کی ریلیز اسٹریٹیجی کے مطابق کیا جائے گا۔

آئین کے آرٹیکل 84 اور پی ایف ایم ایکٹ 2019 کی شق 10 کے تحت اگر کسی خدمت کے لیے منظور شدہ فنڈ ناکافی ثابت ہو یا کسی نئی خدمت کے لیے فنڈ کی ضرورت پیش آئے تو متعلقہ حکام کو از سر نو منظوری کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی اے اوز کو موجودہ مالی سال کے دوران ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں اضافی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جنہیں صرف اسی مقصد کے لیے تیسری سہ ماہی میں اخراجات ونگ کی مشاورت سے ری-اپروپری ایٹ کیا جائے۔

آخر میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر، 31 مئی کے بعد موصول ہونے والی ری-اپروپریشن درخواستیں صرف انہی صورتوں میں قابلِ غور ہوں گی جو ضروری اخراجات، ای آر ای مد کے شارٹ فال، یا جون میں واجب الادا ادائیگیوں سے متعلق ہوں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.