BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت کینیڈین اشیاء پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ان تمام مصنوعات پر لاگو ہوگا جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے مابین نافذ العمل تجارتی معاہدے(یو ایس ایم سی اے) میں شامل نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اگر کوئی مصنوعات کسی تیسرے ملک کے ذریعے منتقل کی گئی تو اس پر 40 فیصد کی ’ٹرانس شپمنٹ لیوی‘ بھی عائد کی جائے گی۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے کینیڈا پر فینٹانائل کی اسمگلنگ روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے رابطے کی کوشش کی، لیکن کوئی گفتگو نہ ہو سکی۔ مارک کارنی نے کہا کہ مذاکرات تعمیری تھے، لیکن معاہدہ ڈیڈ لائن سے قبل ممکن نہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تمام امریکی ٹیرف ختم ہونے کا امکان نہیں۔

اونٹاریو کے وزیرِ اعلیٰ ڈگ فورڈ، جو کینیڈا کی معیشت کا 40 فیصد حصہ رکھتے ہیں، نے مطالبہ کیا کہ امریکی اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد جوابی ٹیرف لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا، یہ وقت جھکنے کا نہیں، ہمیں اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ وہ کینیڈا سے محبت کرتے ہیں، لیکن یہ ملک امریکہ کے ساتھ سالوں سے ”برا سلوک“ کر رہا ہے۔ امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے عندیہ دیا کہ اگر مارک کارنی ”ردعمل ترک کریں“ تو ٹرمپ ٹیرف پر نظرِ ثانی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب، میکسیکو کو 90 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے کر سکے اور 30 فیصد ٹیرف سے بچ سکے، تاہم غیر یو ایس ایم سی اے مصنوعات پر 25 فیصد ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

کینیڈا کی 75 فیصد برآمدات امریکہ جاتی ہیں، جن میں سے 90 فیصد یو ایس ایم سی اے کے تحت مستثنیٰ ہیں، تاہم غیر مطابقت رکھنے والی اشیاء جیسے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیاں اس نئے ٹیرف سے متاثر ہوں گی۔

Comments

Comments are closed.