روسی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے ڈونیٹسک خطے میں واقع قصبے ”چاسیف یار“ پر قبضہ کر لیا ہے۔
رائٹرز اس میدانِ جنگ سے متعلق رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے جمعرات کی صبح بتایا کہ روسی افواج نے چاسیف یار کے نزدیک متعدد مقامات پر حملے کیے ہیں۔
ڈیپ اسٹیٹ، جو ایک یوکرینی اوپن سورس میپنگ ویب سائٹ ہے اور جنگی محاذوں کی صورتحال کی نگرانی کرتی ہے، کے مطابق یوکرینی افواج اب بھی اس قصبے کے مغربی حصے پر قابض ہیں۔
چاسیف یار شہر باخموت کے مغرب میں واقع ہے، جسے روس نے 2023 میں جنگ کے سب سے خونریز معرکوں میں سے ایک کے بعد قبضے میں لیا تھا۔






















Comments
Comments are closed.