BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.12%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 58.45 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 25.42 Increased By ▲ 0.22 (0.87%)
BOP 34.25 Increased By ▲ 0.26 (0.76%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.47 Increased By ▲ 4.50 (2.33%)
FABL 89.51 Decreased By ▼ -0.28 (-0.31%)
FCCL 53.89 Increased By ▲ 1.06 (2.01%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.83 (4.38%)
HBL 286.06 Increased By ▲ 0.56 (0.2%)
HUBC 215.40 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.11 Increased By ▲ 0.09 (1.12%)
LOTCHEM 27.44 Decreased By ▼ -0.45 (-1.61%)
MLCF 88.05 Increased By ▲ 1.54 (1.78%)
OGDC 324.56 Increased By ▲ 4.60 (1.44%)
PAEL 39.94 Increased By ▲ 0.52 (1.32%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 275.46 Increased By ▲ 9.40 (3.53%)
PPL 232.78 Increased By ▲ 4.60 (2.02%)
PRL 34.95 Increased By ▲ 0.27 (0.78%)
SNGP 99.61 Increased By ▲ 0.43 (0.43%)
SSGC 27.17 Increased By ▲ 0.57 (2.14%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.75 Increased By ▲ 2.04 (2.93%)
UNITY 11.67 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے نقد لین دین کے نظام کو جدید بنانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت فروری 2026 سے حصص کی خرید و فروخت کی ادائیگی کا دورانیہ موجودہ دو دن (T+2) سے کم کر کے ایک دن (T+1) کر دیا جائے گا۔

اس تبدیلی سے نہ صرف مارکیٹ میں لیکویڈیٹی (نقدی کی دستیابی) بہتر ہوگی بلکہ سرمایہ کار تیزی سے فیصلے کر سکیں گے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے پاکستان کیپٹل مارکیٹ، خاص طور پر عالمی سرمایہ کاروں کی نظر میں، مزید بااعتماد اور جدید تصور کی جائے گی۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقدہ تقریب میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید نے اعلان کیا کہ 9 فروری 2026 سے پی ایس ایکس میں T+1 سیٹلمنٹ سائیکل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

یہ تقریب نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) نے منعقد کی، جو پی ایس ایکس میں حصص کی کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کا مرکزی ادارہ ہے۔ اس نظام میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور مقامی و غیر ملکی بینکوں سمیت دیگر شراکت دار بھی شامل ہیں۔

عاکف سعید نے کہا کہ اس تبدیلی کے لیے تمام فریقین کو ایک مربوط ماڈل اور تصور پر متفق ہونے میں تقریباً ایک سال لگا، اور اب اس کے نفاذ کا مرحلہ بھی وقت طلب ہوگا۔ ’’9 فروری 2026 وہ دن ہوگا جب ہم T+2 سے T+1 کی جانب باقاعدہ منتقل ہو جائیں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نظام سے بروکرز اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے لیکویڈیٹی میں بہتری آئے گی۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم اب بھی عالمی سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کا T+1 سیٹلمنٹ نظام کی جانب بڑھنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ ’’یہ قدم جدت، کارکردگی اور عالمی انضمام کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ T+1 نظام کو اختیار کرنے سے پی ایس ایکس عالمی ہم پلہ مارکیٹوں کے برابر آ جائے گا۔ ’’یہ فیصلہ پاکستان کا تنہا قدم نہیں بلکہ دنیا بھر میں تیزی اور موثر مالیاتی مارکیٹ کے قیام کی جاری مہم کا حصہ ہے۔‘‘

ڈاکٹر شمشاد اختر نے یاد دلایا کہ بھارت نے 2023 کے اوائل میں T+1 نظام مکمل طور پر اپنا لیا تھا، جب کہ امریکہ اور کینیڈا نے مئی 2024 میں یہ تبدیلی کی۔ یورپ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے بھی 2027 تک T+1 نظام اپنانے کے منصوبوں کا اعلان کر رکھا ہے، جب کہ چین اور ہانگ کانگ پہلے ہی اسی دن سیٹلمنٹ کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کا اس عالمی گروپ میں شامل ہونا صرف بروقت نہیں بلکہ ایک حکمت عملی کا حصہ ہے، جو ہماری مارکیٹ کو دنیا کے نقشے پر ایک مسابقتی، جدید اور قائدانہ مارکیٹ کے طور پر پیش کرتا ہے۔‘‘

Comments

Comments are closed.