یورپی تاجروں کے ابتدائی تجزیوں کے مطابق پاکستان کی جانب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر پر منگل کوجو ٹینڈر پر پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی کسی بھی کمپنی نے کوئی پیشکش جمع نہیں کرائی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ترسیل اور آمد کے لیے مقرر کردہ مدت بہت محدود تھی جس کے باعث حقیقت پسندانہ پیشکش دینا ممکن نہ ہوسکا۔
یہ ٹینڈر سرکاری تجارتی ادارے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)، کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں 1 سے 15 اگست کے دوران چینی کی لوڈنگ اور 30 اگست تک پاکستان میں اس کی آمد کی شرط رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 8 جولائی کو ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق جنوری سے اب تک ملک میں ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔






















Comments
Comments are closed.