ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے چین، تائیوان، کوریا، جاپان اور سنگاپور سے درآمد ہونے والے ایکریلک ایسڈ - سپر ابزاربنٹ پولیمر (ایس اے پی) کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے ویلیوایشن رولنگ (2010 آف 2025) جاری کر دی ہے۔
آرڈر ان ریویژن کے تحت، اکریلک ایسڈ ایس اے پی کی درآمد پر ویلیوز کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ نے کسٹمز ویلیو متعین کرنے کی مشق شروع کی۔
اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ درآمد کنندگان نے بتایا کہ وہ سینیٹری نیپکن اور ڈائپر انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ پروڈکٹ سینیٹری نیپکن اور ڈائپرز کی تیاری میں بطور خام مال استعمال ہوتی ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے اپنی کھیپوں کے ایکسپورٹ جی ڈی کی تفصیلات جمع کروائیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 25A کے تحت درآمد شدہ مال کے کلیئرنس ڈیٹا کا جائزہ لے کر نئی ویلیوز مقرر کیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.