BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ملک کو 700 ارب روپے سے زائد ٹیکس فراڈ کا سامنا ہے، ایف بی آر کا انکشاف

  • پاکستان میں سیلز ٹیکس فراڈ کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہے، راشد لنگڑیال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 700 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ کا سامنا ہے۔

ایف بی آر چیف نے کہا کہ پاکستان میں سیلز ٹیکس فراڈ کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہے۔ انہوں نے ٹیکس فراڈ کے ممکنہ حجم کا تخمینہ 700 ارب روپے سے زائد لگایا اور واضح کیا کہ نظام میں بہتری کے باوجود سیلز ٹیکس فراڈ کا مکمل خاتمہ فی الحال ممکن نہیں۔

راشد لنگڑیال نے تسلیم کیا کہ ملک میں ٹیکس چوری کی موجودہ سطح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، تاہم سیلز ٹیکس سے متعلق فراڈ کو جزوی طور پر کنٹرول کرنے میں کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بعد از آڈٹ نظام کو مزید بہتر بنانے اور جعلی انوائسز کے اجرا کی روک تھام کے لیے سخت سزاؤں کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات کے فیصلوں کے بعد 200 ارب روپے کی وصولی ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ پر قابو پانے اور فراڈ کے مقدمات سے واجبات کی وصولی کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ گرفتار شدہ ٹیکس چوروں کی بار بار رہائی سے جرم کی روک تھام کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچتا ہے اور یہ عمل مستقبل میں ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو سکتا۔

Comments

Comments are closed.