BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بنوں پولیس کے مطابق یہ آپریشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر فتح خیل کے علاقے میں نواز آباد کے قریب کیا گیا جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

جیسے ہی اہلکاروں نے مشتبہ مقام کا گھیراؤ کیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

دہشتگردوں کی شناخت مدثر عرف مدثری ولد حیدر علی، تراب عرف عمر خطاب عرف ملنگ ولد رقیاز اور محمد حسین عرف معاذ ولد شاد ایاز کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، تھانوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں اور علاقے میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ جائے وقوعہ سے ایک اے کے-47 رائفل، تین میگزین، ایک 30 بور پستول اور ایک دیسی ساختہ بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی، جنہوں نے آپریشن کی قیادت کی نے کہا کہ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی “پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا مظہر ہے۔

حکام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ آپریشن شہریوں کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن قائم کرنے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی ہے جو 2022 کے اواخر میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد شدت پسندانہ سرگرمیوں میں اضافے کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.