BR100 Increased By (1.13%)
BR30 Increased By (1.77%)
KSE100 Increased By (0.74%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 58.52 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.37 Increased By ▲ 0.38 (1.12%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 198.00 Increased By ▲ 5.03 (2.61%)
FABL 89.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.16%)
FCCL 54.13 Increased By ▲ 1.30 (2.46%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.71 Increased By ▲ 0.74 (3.9%)
HBL 287.60 Increased By ▲ 2.10 (0.74%)
HUBC 215.69 Increased By ▲ 1.31 (0.61%)
HUMNL 11.01 Increased By ▲ 0.13 (1.19%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 88.12 Increased By ▲ 1.61 (1.86%)
OGDC 324.80 Increased By ▲ 4.84 (1.51%)
PAEL 39.98 Increased By ▲ 0.56 (1.42%)
PIBTL 17.39 Increased By ▲ 0.72 (4.32%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 233.30 Increased By ▲ 5.12 (2.24%)
PRL 35.05 Increased By ▲ 0.37 (1.07%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.19 Increased By ▲ 0.59 (2.22%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.37 (4.47%)
TPLP 8.84 Increased By ▲ 0.62 (7.54%)
TRG 71.10 Increased By ▲ 1.39 (1.99%)
UNITY 11.72 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مالی سال 2024-25 کے دوران 69 انضمام اور حصول (مرجر اینڈ ایکویزیشن) کے سودوں کی منظوری دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ممکن ہوئی ہے۔ یہ بات سی سی پی کے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان کے مطابق یہ سودے خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا، اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں کیے گئے۔

سی سی پی کے مطابق نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس ایف زی ای کے مابین جوائنٹ وینچر، جو ایس آئی ایف سی کی معاونت سے انجام پایا، اور ای کامرس کے شعبے میں بزار ٹیکنالوجیز کی جانب سے ویمسول کا حصول شامل ہے۔

بیان کے مطابق ایگری بزنس کے شعبے میں اٹلی کی کمپنی یوریکوم ایس پی اے نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز میں 50 فیصد حصص حاصل کیے۔

میڈیا کے شعبے میں برکلے اسکوائر ہولڈنگ بی وی نے اوگیلوی اینڈ میتھر، مائنڈشیئر اور سوہو اسکوائر پاکستان میں 50 فیصد شراکت داری حاصل کی۔

اس کے علاوہ سعودی کمپنی ویکب ڈیٹا کمپنی نے ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی وُوٹ ٹیک کے 80 فیصد حصص خرید لیے۔

 ۔
۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے سودوں کے علاوہ، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مالی سال 2024-25 کے دوران 64 مقامی انضمام و حصول کے سودوں کی منظوری دی، جو ریٹیل، خدمات، لاجسٹکس، توانائی، خوراک اور صنعتی پیداوار جیسے مختلف شعبوں میں ہوئے۔

شعبہ وار تقسیم کچھ یوں رہی: 25 سودے صنعتی اور مینوفیکچرنگ،14 سودے توانائی اور بجلی،13 سودے خدمات،11 سودے مالیاتی خدمات،5 سودے صارفین کی اشیاء اور ریٹیل، ایک سودا رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ہوا۔

سی سی پی کے مطابق اہم مقامی سودوں میں شامل ہیں: ایسیاد ہولڈنگ کا متحدہ عرب امارات کی کمپنی وافی انرجی کے ذریعے شیل پاکستان کے 77.42 فیصد حصص کا حصول، جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کی جانب سے فیصل ایسٹ مینجمنٹ سے فنڈ مینجمنٹ کے حقوق کی منتقلی

سیفائر فائبرز اور مائنڈبرج کی جانب سے اچ پاور اور اچ-II پاور کی مشترکہ خریداری

دیگر نمایاں سودوں میں شامل ہیں: پی پی آر ہولڈنگ اے ایس کی جانب سے سادہ پے ٹیکنالوجیز کی مکمل ملکیت کا حصول

نِمر انڈسٹریل کیمیکلز کا پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے اثاثوں کا حصول

نوبہار بوٹلنگ کمپنی کی جانب سے جے کے شوگر ملز کے بوٹلنگ اثاثوں کی خریداری

اور ڈی ڈبلیو پی انجینئرنگ انڈسٹریز کا ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان میں انضمام

مزید یہ کہ سی سی پی نے رواں مالی سال کے دوران کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت 38 مشروط اور وقتی رعایتیں بھی منظور کیں۔

کمیشن کے مطابق یہ رعایتیں مختلف شعبوں میں دی گئیں، جن میں آٹوموٹو، دوا سازی، صارفین کی اشیاء، خوراک و مشروبات، توانائی، لاجسٹکس، ٹیلی کمیونی کیشن، بینکاری و مالیات، تمباکو، ہوابازی اور پیکجنگ شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.