BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے منگل کو بلوچستان میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے اور پانی کی فراہمی کے تحفظ کے دو منصوبوں کے لیے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین نے کہا کہ گریڈ بلوچستان منصوبے کا مقصد صوبے میں تعلیمی غربت کو کم کرنا ہے جب کہ بلوچستان واٹر سیکیورٹی اور پروڈکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ صوبے کے پانی کی فراہمی کے چیلنجز کو حل کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک بلوچستان کی ترقی کے لیے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی بلکہ انسانی وسائل کی بہتری میں بھی اہم سرمایہ کاری جاری رکھے گا، تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، غربت میں کمی آئے۔

بلوچستان میں معیاری تعلیمی خدمات کی فراہمی اور نتائج کے حصول کے لیے چلایا جانے والا ”گٹنگ رزلٹس: ایکسیس اینڈ ڈلیوری آف کوالٹی ایجوکیشن سروسز“ (گریڈ-بلوچستان) منصوبہ، جس کی مالیت 100 ملین ڈالر ہے، تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار طلباء کو فائدہ پہنچائے گا۔ منصوبے کا خاص مقصد ابتدائی اور پرائمری تعلیم میں داخلوں میں اضافہ اور خواندگی و حسابی مہارتوں میں بہتری لانا ہے۔

یہ منصوبہ 5,000 اساتذہ کو مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز کے ذریعے معاونت بھی فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں، 400 خواتین طلباء کو ٹیچر پری سروس تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے تاکہ نئی اساتذہ کی تربیت ہوسکے۔

انگا افاناسیوا، پروجیکٹ کی ٹیم لیڈر نے کہا کہ گریڈز بلوچستان منصوبہ اہم حکمت عملی پر مبنی اقدام ہے جو صوبے میں تعلیم کی فراہمی اور معیار میں موجود اہم خلاؤں کو دور کرتا ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے بلکہ آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ یہ کوششیں ورلڈ بینک کی بلوچستان کے بچوں کے لیے ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل بنانے کی وابستگی کو واضح کرتی ہیں۔

ادھر ورلڈ بینک نے بلوچستان واٹر سیکیورٹی اینڈ پروڈکٹیوٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی ہے جس کی مالیت 94 ملین ڈالر ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ناری، تلی، اور لہری دریا کے علاقوں میں چھوٹے کاشتکاروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو موثر بنانا ہے۔

منصوبے سے تقریباً 5 لاکھ افراد کو بنیادی پانی کی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی اور 80 ہزار سے زائد افراد کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط انفرااسٹرکچر فراہم کرکے فائدہ پہنچایا جائے گا۔

اہم نکات میں سیلاب سے حفاظت کو بہتر بنانا، پانی تک رسائی میں اضافہ کرنا تاکہ اسے پیداواری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے، اور پانی کی فراہمی کی خدمات کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

پروجیکٹ کی ٹاسک ٹیم لیڈر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ریزیلینٹ ریکوری فریم ورک کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے اور صوبے کے زرعی برادریوں کے ساتھ کوئٹہ کے رہائشیوں کیلئے نمایاں فوائد فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ کمیونٹی سطح پر خواتین کو پانی کے انتظام میں بااختیار بنائے گا۔

منصوبے کا مقصد حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاری، بہتر پانی کے انتظام اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے دیرپا فوائد فراہم کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.