BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

دوست اسٹیلز لمیٹڈ،ایک پاکستانی اسٹیل بنانے والی کمپنی، نے اسٹیل بلیٹس کی پیداوار کے لیے ملٹنگ فرنس کی تنصیب کی غرض سے رائٹس ایشو کے ذریعے 4.45 ارب روپے (تقریباً 15.6 ملین امریکی ڈالر) اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ پیش رفت پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کروائی گئی کمپنی کی فائلنگ میں ظاہر کی گئی ہے۔

فائلنگ کے مطابق رائٹس ایشو کا حجم کمپنی کے موجودہ ادا شدہ سرمایہ کے تقریباً 100 فیصد کے برابر ہوگا، یعنی کمپنی کے حصص یافتگان کو ان کے پاس موجود ہر 100 عام شیئرز کے بدلے 100 رائٹ شیئرز دیے جائیں گے۔

کمپنی 444,695,577 عام شیئرز اجرا کرے گی، جو کہ فی شیئر 10 روپے کے حساب سے جاری ہوں گے اور اس سے مجموعی طور پر 4.45 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق رائٹس ایشو کا مقصد ملٹنگ فرنس کی تنصیب اور عملی آغاز کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے تاکہ بلیٹس کی پیداوار شروع کی جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ رقم کمپنی کی ورکنگ کیپیٹل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

دوست اسٹیلز لمیٹڈ (ڈی ایس ایل) نے بتایا ہے کہ ملٹنگ فرنس کی تنصیب سے کمپنی خود بلیٹس تیار کرے گی، جو کہ اس کے تیار شدہ مصنوعات کے لیے بنیادی خام مال کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے خام مال کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں منافع کا مارجن بہتر ہوگا۔

اس کے علاوہ منصوبہ عملی کارکردگی میں بہتری، سپلائی چین پر زیادہ کنٹرول اور کاروبار کی طویل مدتی پائیداری کو سہارا دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان بہتریوں کے نتیجے میں منافع میں اضافہ اور حصص یافتگان کی قدر میں بہتری متوقع ہے، جو کمپنی کی مالی پوزیشن اور مارکیٹ میں مسابقتی حیثیت کو مضبوط بنائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ رائٹس ایشو موجودہ مارکیٹ قیمت کے قریب نرخ پر جاری کیا جا رہا ہے، اس لیے اس میں کسی بڑے خطرے کا امکان نہیں۔

تاہم کاروبار سے جڑے معمول کے خطرات برقرار رہیں گے۔

پیر کے روز ڈی ایس ایل کا شیئر 0.18 روپے کمی کے ساتھ 7.24 روپے پر بند ہوا، جو 2.43 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.