امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (بدھ ) وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

یہ ملاقات، جو صدر کے سرکاری شیڈول میں درج ہے کیبنٹ روم میں ہوگی جس میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

منگل کو چیف آف آرمی اسٹاف اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک کو زیادہ محفوظ، خوشحال اور پائیدار بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا عزم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جو امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں نے واشنگٹن ڈی سی میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل شراکت داری اور تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

Comments

200 حروف