ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ پولیس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے روابط کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جب ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید حملوں کے تبادلے کا تیسرا دن جاری تھا۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ موساد کی دہشت گرد ٹیم کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو بم، دھماکہ خیز مواد، بوبی ٹریپس اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔ یہ گرفتاری تہران کے مغرب میں واقع البرز صوبے میں عمل میں آئی۔






















Comments
Comments are closed.