BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

اسرائیل ایران میں آیت اللہ حکومت کے ہر ہدف کو نشانہ بنائے گا، نیتن یاہو کی دھمکی

  • اسرائیل نے جمعہ کے روز ایران پر غیر روایتی حملہ کیا، جس میں 200 سے زائد عسکری اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتے کے روز دھمکی دی ہے کہ وہ ایران میں آیت اللہ حکومت کے ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے، اور کہا کہ اسرائیلی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو حقیقی نقصان پہنچایا ہے۔

ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہم آیت اللہ حکومت کی ہر تنصیب، ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعے سے اب تک ہم نے ان کے جوہری پروگرام کو ایک حقیقی ضرب لگائی ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے تہران تک راستہ صاف دیا ہے۔ بہت جلد آپ اسرائیلی طیاروں کو، ہماری فضائیہ کو، ہمارے پائلٹس کو، تہران کی فضاؤں میں دیکھیں گے۔

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے تہران میں رات کے دوران 40 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل تنصیبات اور جدید فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔

اسرائیل نے جمعہ کے روز ایران پر ایک غیر معمولی حملہ کیا جس میں مبینہ طورپر 200 سے زائد عسکری اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈفرین نے تصدیق کی ہے۔ حملے میں مبینہ طورپر اعلیٰ فوجی کمانڈرز، جوہری سائنس دان اور دیگر سینئر حکام مارے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جو کچھ وہ اب تک محسوس کر چکے ہیں، وہ کچھ بھی نہیں، جو آنے والے دنوں میں ہماری طاقت کے سامنے وہ محسوس کریں گے، اس کے مقابلے میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری قوت سے کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ریاستِ اسرائیل کو درپیش اس دہرے خطرے کو ختم کیا جا سکے، اشارہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کی طرف تھا۔

ایران کے مطابق اسرائیلی حملے کی پہلی لہر میں 78 افراد شہید اور 320 زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی اور متعدد شہروں میں نقصان ہوا ہے۔

Comments

Comments are closed.