اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے جمعے کے روز کہا کہ ایرانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد نطنز کے یورینیم افزودگی مرکز پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
آئی اے ای اے نے ایک بیان میں ایکس پر کہا کہ ایرانی حکام نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا ہے کہ نطنز کے مقام پر تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل ادارے نے تصدیق کی تھی کہ یہ تنصیب اسرائیلی حملوں کا ”ہدف“ تھی۔
ادارے نے مزید کہا کہ ایران کے واحد جوہری توانائی گھر، جو جنوبی بندرگاہی شہر بوشہر میں واقع ہے، کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔






















Comments
Comments are closed.