مارکٹس

چین، امریکا تجارتی مذاکرات سے قبل خام تیل کی قیمتیں مستحکم

خام تیل کی قیمتوں میں پیر کی صبح گزشتہ ہفتے کے منافع کا تسلسل برقرار رہا، جب کہ سرمایہ کاروں کی نگاہیں لندن میں اسی...
شائع June 9, 2025

خام تیل کی قیمتوں میں پیر کی صبح گزشتہ ہفتے کے منافع کا تسلسل برقرار رہا، جب کہ سرمایہ کاروں کی نگاہیں لندن میں اسی روز منعقد ہونے والے اہم امریکہ-چین تجارتی مذاکرات پر مرکوز ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے ابتدائی اوقات میں فی بیرل 66.47 ڈالر پر مستحکم رہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت ایک سینٹ کے اضافے سے 64.59 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئیں۔

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے امکان نے قیمتوں کو سہارا دیا، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تین مشیر پیر کو لندن میں اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ یہ ملاقات امریکہ-چین اقتصادی اور تجارتی مشاورتی نظام کے تحت پہلی بار منعقد ہورہی ہیں۔

یہ اعلان ہفتے کو اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جمعرات کو ایک غیر معمولی اور اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں جانب اس بات کا دباؤ تھا کہ تجارتی کشیدگی کو کم کیا جائے کیونکہ چین کی نایاب معدنیات پر برآمدی پابندیاں عالمی سپلائی چین میں خلل ڈال رہی تھیں۔ اس پیش رفت کے بعد تیل کی قیمتوں نے تین ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ نمایاں ہفتہ وار اضافہ درج کیا۔

امریکہ کی ملازمتوں سے متعلق رپورٹ میں یہ ظاہر ہوا کہ مئی میں بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی جس سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ممکنہ کمی کے امکانات مزید بڑھ گئے۔ اس پیش رفت نے بھی گزشتہ ہفتے کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مزید تقویت دی۔

پیر کی صبح جاری ہونے والے چین کے مہنگائی کے اعداد و شمار دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ ملک میں مقامی طلب کا اندازہ فراہم کریں گے۔

اقتصادی اعدادوشمار اور اس ممکنہ تجارتی معاہدے کی امید، جو معاشی ترقی کو سہارا دے سکتی ہے اور تیل کی طلب میں اضافہ کرسکتی ہے نے ان خدشات کو پسِ پشت ڈال دیا جو اوپیک پلس کی جانب سے 31 مئی کو جولائی کے لیے ایک اور بڑے پیداواری اضافے کے اعلان کے بعد پیدا ہوئے تھے۔

ایچ ایس بی سی نے جمعہ کو ایک تحقیقی نوٹ میں کہا کہ اوپیک پلس اگست اور ستمبر میں تیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کرے گا، جس کے باعث بینک کے 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے برینٹ تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل رہنے کے تخمینے پر منفی اثرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کیپٹل اکنامکس کے محققین کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اوپیک پلس کی اس تیز رفتار پیداوار میں اضافے کا رجحان مستقل ہوچکا ہے۔

Comments

200 حروف