BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیلی فضائی حملے، غزہ میں مزید 16 افراد شہید

غزہ میں امدادی کارکنوں کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ محصور علاقے...
شائع اپ ڈیٹ

غزہ میں امدادی کارکنوں کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ محصور علاقے پر رواں ماہ اسرائیل نے حملوں کی شدت مزید بڑھا دی ہے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ فجر کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی پر 16 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ شہداء میں معروف فوٹو جرنلسٹ اسامہ العربید کے خاندان کے 9 افراد بھی شامل ہیں، جو رات 2 بجے شمالی غزہ میں اُن کے گھر پر اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسامہ العربید خود اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اسی خاندان کے مزید 6 افراد وسطی غزہ میں ایک اور فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے، جس میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے — جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک اور شہری جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب فضائی حملے میں شہید ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر درست مقامات کے وہ فضائی حملوں سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کر سکتے۔

اسرائیل نے رواں ماہ غزہ میں اپنی کارروائیاں شدت سے بڑھا دی ہیں جس کا ہدف حماس کو مکمل طور پر شکست دینا ہے۔ واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے ڈیڑھ سال گزر چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کی بنیاد پر اے ایف پی کے مطابق حملے میں تقریباً 1,218 افراد جان بحق ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ اسرائیل کے 18 مارچ کو جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے کم از کم 3,822 افراد شہید ہو چکے ہیں، جس سے جنگ کا مجموعی انسانی نقصان 53,977 تک پہنچ گیا ہے، جن میں زیادہ تر شہری شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.