BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2023-24 سے 2029-30 تک 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی) منصوبہ کے تحت تقسیم اور ٹرانسمیشن کے نئے ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا نے مالی سال 2024-25 کے لیے تقسیم کے نظام کے لیے 50.284 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کرتے ہوئے فی یونٹ اوسطاً 3.31 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔

پاور یوٹیلٹی کمپنی کو مالی سال 2023-24 کے لیے 43.447 ارب روپے کے یوز آف سسٹم چارجز (یو او ایس سی) ریونیو کی بھی اجازت دی گئی ہے جس کا اثر فی یونٹ تقریباً 3.30 روپے ہوگا اور یہ رقم سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری پر تبدیل ہوسکتی ہے۔

یہ فیصلے صارفین کے بجلی بلوں پر کوئی فرق نہیں ڈالیں گے کیونکہ پاکستان بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین سے وصولی جاری رہے گی۔

نیپرا کی جانب سے 27 جون 2024 کو تقسیم ٹیرف کے حوالے سے ایک عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت مختلف علاقوں سے متعدد شرکاء نے حصہ لیا تھا۔

کے الیکٹرک نے اپنے ڈسٹری بیوشن سیکٹر کیلئے 16 فیصد ریٹرن آن ایکوٹی کی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے اسے 14 فیصد منظور کیا جو کہ کے الیکٹرک کی درخواست سے خاصی کم ہے، اسی طرح ٹرانسمیشن کیلئے ریٹرن آن ایکویٹی 15 فیصد کی درخواست کے مقابلے میں 12 فیصد منظور کی گئی۔

7 سالہ ٹیرف کنٹرول مدت کے حوالے سے کے الیکٹرک نے وضاحت کی کہ چونکہ یہ ایک نجی ادارہ ہے، اس لیے اسے حکومتی ضمانت کے بغیر مالی معاونت حاصل کرنی ہوتی ہے۔ قرض دہندگان اثاثوں کی مدت سے زائد، یعنی عام طور پر 10 سے 12 سال تک کے کیش فلو تخمینے چاہتے ہیں، جبکہ کے الیکٹرک کے اثاثوں کی عمر 10 سے 30 سال تک ہوتی ہے، جو کہ طویل مدتی مالی منصوبہ بندی کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے مالی سال 2024 سے 2030 تک 7 سالہ ٹیرف کنٹرول مدت کی درخواست کی، جو کہ ماضی کی منظوریوں اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کے منظور شدہ سرمایہ کاری منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق پائیدار اور طویل المدتی ٹیرف کا تعین انتہائی ضروری ہے تاکہ مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کو آمدنی اور منافع کی واضح پیش گوئی فراہم کی جاسکے۔ مختصر مدت کی ٹیرف منظوری نہ صرف منصوبوں کی افادیت کے تعین کو متاثر کرے گی بلکہ مالی معاونت کے حصول میں بھی رکاوٹ بنے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.