BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

چین نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں اس کی حمایت کرتا ہے ۔ یہ بیان بھارت کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریز حملے کے بعد 4 روزہ جھڑپوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے حل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اسحاق ڈار کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اپریل میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریز حملے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈرون، میزائل اور توپ خانے کی جوابی کارروائیاں ہوئیں۔

نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا کہ وہ ان حملہ آوروں کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنہیں بھارت نے حملے کا ذمے دار ٹھہرایا۔ تاہم پاکستان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا، جو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود موثر دکھائی دے رہی ہے۔

چین پاکستان کو سب سے زیادہ اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے اور اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ بھارت کے خلاف کارروائی میں اسلام آباد نے چینی ساختہ جنگی طیارے استعمال کیے ہیں۔

ادھر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وانگ ژی نے پاکستان کو ”ناقابلِ تسخیر دوست“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ”ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری“ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.