BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

شمالی افغانستان میں بدھ کے روز ایک چنی کان کن کو حملے میں ہلاک کردیا گیا، یہ بات مقامی پولیس حکام نے بتائی ہے۔ طالبان حکومت سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بیجنگ سے سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔

افغانستان کے شمالی صوبے تخار کے پولیس چیف محمد اکبر حقانی نے اے ایف کو بتایا کہ چینی کان کن کو اس وقت مسلح افراد نے نشانہ بنایا جب وہ تاجکستان کی سرحد کے قریب سفر کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص ”نامعلوم وجوہات“ کی بنا پر سفر کر رہا تھا اور اس نے سیکورٹی حکام کو اطلاع نہیں دی تھی جو عموماً چینی شہریوں کے ہمراہ سفر کرتے ہیں۔

اکبر حقانی کے مطابق اس شخص کے ساتھ سفر کرنے والا مترجم محفوظ رہا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے قتل کی تفصیلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہری ایک تاجر تھا اور اس کا افغانستان میں کان کنی کا معاہدہ تھا۔

کابل میں چین کے سفارت خانے نے اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور نہ ہی کسی عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

طالبان حکومت افغانستان کے وسیع قدرتی وسائل کا استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے جو دو دہائیوں کی جنگ کے دوران استعمال نہیں ہو سکے اور اسے معاشی تباہی سے بچنے کیلئے ایک نادر موقع کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بھی منافع بخش موقع قرار دے رہی ہے۔

سیکورٹی خدشات کے باوجود ہمسایہ ملک چین سرمایہ کاری کے ممکنہ شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

چین اور افغانستان کے حکام سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کے روز کابل میں ایک تقریب میں شریک ہوئے۔

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے کہا کہ میں اپنے چینی دوستوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امن و تحفظ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اعتماد کے ساتھ افغانستان میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔

2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں سیکورٹی میں زبردست بہتری آئی ہے اور طالبان نے اقتدار میں واپسی کے بعد اپنی شورش کا خاتمہ کیا ہے۔

لیکن دولت اسلامیہ کی علاقائی شاخ باقاعدگی سے افغانستان میں سکیورٹی فورسز، طالبان حکومت کے اہلکاروں اور غیر ملکیوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

سنہ 2022 میں بیجنگ کے تاجروں کے لیے مشہور کابل کے ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ چینی شہری زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Comments

Comments are closed.