BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان کی مسلح افواج کے لیے 117 ملین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد فراہم کرے گا کیونکہ بحران کا شکار ملک اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے جمعرات کو شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ’ورچوئل ڈونرز اجلاس‘ طلب کیا ہے تاکہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کے لیے لبنان کے لیے درکار اہم سیکیورٹی امداد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت کو دی جانے والی نئی امداد سے ملک کی مسلح افواج اور داخلی سکیورٹی فورسز دونوں کو مدد ملے گی کیونکہ وہ ملک بھر میں لبنان کی خودمختاری کو قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لبنان 2019 کے معاشی بحران کے بعد فوج سمیت اپنے سرکاری اداروں کی مالی اعانت کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔

نومبر میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد اب اسے ملک کی تعمیر نو کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے غزہ کے تنازع پر لڑائی شروع کر دی تھی۔

لبنان کے نئے صدر جوزف عون نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مقرر کردہ 26 جنوری کی ڈیڈ لائن تک ان کے ملک کے جنوب سے انخلا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کو جنوب میں موجود باقی ماندہ فوجی انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ہوگا اور اپنی افواج کو سرحد سے تقریبا 30 کلومیٹر (20 میل) دور دریائے لٹانی کے شمال کی طرف واپس بلانا ہوگا۔

جمعے کے روز بیروت کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس جلد ہی اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد لبنان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ایک امدادی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

رواں ہفتے کے اوائل میں اسپین نے لبنان ی فوج کے لیے ایک کروڑ یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.