BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.17 Increased By ▲ 0.48 (0.83%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.49 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
DFML 17.78 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
DGKC 207.31 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
FABL 100.36 Increased By ▲ 0.54 (0.54%)
FCCL 54.18 Increased By ▲ 0.12 (0.22%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 22.91 Decreased By ▼ -0.88 (-3.7%)
HBL 303.67 Increased By ▲ 2.37 (0.79%)
HUBC 217.12 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 26.97 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
MLCF 94.87 Decreased By ▼ -0.72 (-0.75%)
OGDC 314.04 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 42.27 Increased By ▲ 0.15 (0.36%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 269.45 Decreased By ▼ -0.40 (-0.15%)
PPL 216.21 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 60.14 Increased By ▲ 3.51 (6.2%)
SNGP 102.89 Increased By ▲ 1.97 (1.95%)
SSGC 25.28 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.72%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.64 (5.03%)
TRG 60.85 Decreased By ▼ -0.95 (-1.54%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.07 (-0.7%)
WTL 1.19 No Change ▼ 0.00 (0%)

کریملن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل نئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان ملاقات طے کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ، جو 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے، نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سالہ تنازعہ کو تیزی سے ختم کر سکتے ہیں حالانکہ انہوں نے اس کے لیے کوئی واضح منصوبہ پیش نہیں کیا۔

صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطہ کرنے کے اپنے عزم کا بار بار اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ملاقات ترتیب دی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار اے لاگو ریزورٹ میں ریپبلکن گورنرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہ پیوٹن ملنا چاہتے ہیں اور ہم اس کا انتظام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے عوامی سطح پر بھی کہا ہے اور ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے، یہ ایک خونریزی ہے۔

پیسکوف نے جمعے کے روز کہا کہ کریملن نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے ٹرمپ کی آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو نے ملاقات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔

انہوں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے، ضرورت باہمی دلچسپی اور سیاسی عزائم کی ہے تاکہ بات چیت کے ذریعے مسئل حل کیے جاسکیں۔

ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے فوری خاتمے کی امیدوں نے کیف میں تشویش کو جنم دیا ہے کہ یوکرین ماسکو کے لیے سازگار شرائط پر امن معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی جانب سے فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے واشنگٹن نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اس طرح کی حمایت کے بغیر ان کا ملک تنازع میں شکست کھا چکا ہوتا۔

زیلنسکی ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ”طاقت کے ذریعے امن“ کی تجویز جاری رکھیں جس میں کسی بھی معاہدے کے حصے کے طور پر نیٹو کے تحفظ اور مغربی سیکورٹی کی ٹھوس ضمانتیں شامل ہیں تاکہ لڑائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

یوکرینی وزارت خارجہ نے پیوٹن کے ساتھ آئندہ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کے تبصرے کو مسترد کیا ہے۔

ترجمان جارجی تیخی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پہلے بھی اس طرح کی ملاقات کے منصوبوں کے بارے میں بات کر چکے ہیں، لہٰذا ہمیں اس میں کوئی نئی بات نظر نہیں آتی۔

انٹرفیکس یوکرین نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بہت سادہ ہے، یوکرین میں ہم سب یوکرین کے لئے جنگ کو منصفانہ طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ بھی جنگ کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تیخی نے کہا کہ یوکرین حلف برداری کے فوری بعد کیف اور واشنگٹن کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی تیاری کر رہا ہے جس میں ٹرمپ اور زیلنسکی بھی شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.