BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بجلی کی تقسیم کو مضبوط بنانے کے منصوبے کے لئے 200 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی تقسیم کے منصوبے کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے۔ جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کیے۔

اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر تین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کو جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم اور ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں کے بروقت اور موثر استعمال پر زور دیا اور تمام متعلقہ اداروں بالخصوص ڈسکوز پر زور دیا کہ وہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔

وزیر خارجہ نے ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار اور پاکستان کے اہم توانائی کے شعبے میں اس کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو بجلی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ اور جدید بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں تقسیم کے دوران توانائی کے خاطر خواہ نقصانات کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے اس منصوبے کے لئے حکومت پاکستان کی فعال شمولیت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک وزارت اقتصادی امور اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کی معاونت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.