BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 56.85 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.42 Decreased By ▼ -0.26 (-0.77%)
CNERGY 10.21 Increased By ▲ 0.40 (4.08%)
DFML 18.03 Decreased By ▼ -0.49 (-2.65%)
DGKC 208.95 Increased By ▲ 1.08 (0.52%)
FABL 98.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 53.89 Increased By ▲ 0.37 (0.69%)
FFL 16.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.68%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.33 (1.4%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.89 (-0.62%)
HUBC 218.15 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.16 (-0.55%)
MLCF 96.14 Increased By ▲ 0.64 (0.67%)
OGDC 318.79 Increased By ▲ 0.85 (0.27%)
PAEL 41.37 Decreased By ▼ -0.46 (-1.1%)
PIBTL 16.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 298.00 Increased By ▲ 17.99 (6.42%)
PPL 220.99 Increased By ▲ 1.25 (0.57%)
PRL 47.55 Increased By ▲ 2.96 (6.64%)
SNGP 106.53 Decreased By ▼ -0.96 (-0.89%)
SSGC 28.88 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
TELE 8.85 Increased By ▲ 0.09 (1.03%)
TPLP 12.28 Increased By ▲ 0.18 (1.49%)
TRG 59.40 Decreased By ▼ -0.63 (-1.05%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

آئی ایم ایف نے مالی سال 25 کے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2.152 کھرب روپے رکھا ہے

  • آئندہ مالی سال کے دفاع کیلئے مختص رقم جی ڈی پی کا 1.72 فیصد ہے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی دوسری اور آخری جائزہ دستاویزات میں آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2,152 ارب روپے لگایا ہے جو رواں مالی سال کے بجٹ 1,804 ارب روپے کے مقابلے میں 19.29 فیصد زیادہ ہے۔

بزنس ریکارڈر نے واٹس ایپ کے ذریعے ملٹری میڈیا ونگ سے درخواست کی کہ آیا آئی ایم ایف کے تخمینے اگلے سال کے بجٹ کی کل ضروریات سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں، اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

آئی ایم ایف کا تخمینہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے دفاع کیلئے مختص رقم جی ڈی پی کا 1.72 فیصد ہے جبکہ نومینل جی ڈی پی (مارکیٹ کی قیمتوں) کا تخمینہ 124,813 ارب روپے (رواں مالی سال کے 106,577 ارب روپے کے مقابلے میں) لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے کرنٹ اخراجات (وفاقی اور صوبائی) کا تخمینہ 22 ہزار 37 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے 19 ہزار 146 ارب روپے کے بجٹ سے 15.09 فیصد زیادہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی کرنٹ اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 712 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے 14 ہزار 555 ارب روپے کے مقابلے میں 14.8 فیصد زیادہ ہے جو جی ڈی پی کا 13.3 فیصد ہے۔

آئندہ مالی سال کے لئے جاری اخراجات کے جزو کے طور پر سود کی ادائیگی کا تخمینہ 9787 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے لئے 8602 ارب روپے کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی اخراجات اور خالص قرضوں کا تخمینہ 2,673 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے لئے 2,179 ارب روپے کے مقابلے میں 22.67 فیصد زیادہ ہے۔

پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تخمینہ آئندہ مالی سال کے لیے 2,590 ارب روپے (وفاقی 890 ارب روپے اور صوبائی 1,700 ارب روپے) لگایا گیا ہے، جو رواں مالی سال کے 2,108 ارب روپے (وفاقی 782 ارب اور 1,282 ارب روپے) کے مقابلے میں 22.86 فیصد زیادہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.