آبنائے ہرمز میں میزائل داغتے ہی لندن انشورنس مارکیٹ متحرک ہو کر تیل سپلائی رکنے سے پہلے، جنگی اخراجات کا بوجھ پاکستان جیسے بے قصور ملکوں پر ڈال دیتی ہے
اصل مسئلہ قرضوں کی مقدار نہیں بلکہ ان کی قلیل المدت نوعیت ہے۔ سالانہ رول اوور ایک معمول ہے اور مستقبل قریب میں ادائیگیوں کا امکان کم ہے، مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ میچورٹی اسٹرکچر کو ازسرِنو ترتیب دیا جائے تاکہ قلیل اور وسط مدتی منظرنامہ بہتر ہو سکے
آئی ایم ایف مشن گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں قائم قرض دہندہ ادارے کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام کے دوسرے جائزے اور 2024 میں طے پانے والی 1.4 ارب ڈالر کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ کیے بغیر پاکستان سے روانہ ہوگیا ہے