BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا اور ایران معاہدے پر دستخط کے وقت پر غیر یقینی صورتحال

  • ایران نے معاہدے کے وقت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا ہے
شائع June 14, 2026 اپ ڈیٹ June 14, 2026 11:13am

امریکی اور پاکستانی قیادت نے امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مجوزہ فریم ورک معاہدے پر اتوار کو دستخط کی امید ظاہر کی ہے، تاہم ایران نے معاہدے کے وقت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک کے سخت گیر حلقوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر اتوار کو دستخط متوقع ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک امن معاہدے کے بنیادی خدوخال پر متفق ہو چکے ہیں اور پاکستان اتوار کو الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد آئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

تاہم ایران نے اتوار کو دستخط ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ معاہدے کے وقت کے بارے میں قیاس آرائی مناسب نہیں، تاہم ان کے بقول دستخط کل نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز فوری طور پر تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کی ایک اہم گزرگاہ ہے، جہاں سے جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی گزرتی تھی۔

دوسری جانب ایران میں سخت گیر حلقوں نے مجوزہ معاہدے کے خلاف مظاہرے کیے۔ تہران اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کے ساتھ مفاہمت کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔ اس کے بدلے میں امریکا ایران کے منجمد اثاثوں کی اربوں ڈالر مالیت کی رقم جاری کرنے اور تیل برآمدات پر بعض پابندیوں میں نرمی پر غور کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات بعد کے مرحلے میں 60 روزہ مدت کے دوران کیے جائیں گے، جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ حتمی معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے اور افزودہ یورینیم کے ذخائر کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔

Comments

200 حروف