BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.00 Decreased By ▼ -0.28 (-0.9%)
CNERGY 11.51 Decreased By ▼ -0.29 (-2.46%)
DFML 17.39 Decreased By ▼ -0.27 (-1.53%)
DGKC 201.49 Decreased By ▼ -1.41 (-0.69%)
FABL 93.10 Decreased By ▼ -0.50 (-0.53%)
FCCL 59.78 Decreased By ▼ -0.75 (-1.24%)
FFL 14.70 Decreased By ▼ -0.15 (-1.01%)
GGL 21.09 Increased By ▲ 0.05 (0.24%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 0.98 (0.32%)
HUBC 213.00 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.13 (-1.59%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 25.20 Decreased By ▼ -0.38 (-1.49%)
MLCF 107.36 Decreased By ▼ -0.43 (-0.4%)
OGDC 310.50 Increased By ▲ 0.15 (0.05%)
PAEL 33.97 Decreased By ▼ -0.29 (-0.85%)
PIBTL 13.04 Decreased By ▼ -0.17 (-1.29%)
PIOC 283.00 Decreased By ▼ -0.85 (-0.3%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -0.28 (-0.13%)
PRL 80.16 Decreased By ▼ -1.71 (-2.09%)
SNGP 89.98 Decreased By ▼ -2.14 (-2.32%)
SSGC 25.66 Increased By ▲ 0.34 (1.34%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.8%)
TPLP 13.80 Increased By ▲ 0.15 (1.1%)
TRG 54.30 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
UNITY 8.31 Decreased By ▼ -0.11 (-1.31%)
WTL 1.17 Decreased By ▼ -0.05 (-4.1%)
پاکستان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسلام آباد میں سہ فریقی دفاعی اجلاس

  • اجلاس میں اجتماعی دفاع کے عزم پر عمل درآمد کے لیے انتظامات سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور آرمی چیفس شریک ہیں۔ بات چیت میں دفاعی تعاون کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے اور خطے کو درپیش اہم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں اجتماعی دفاع کے عزم پر عمل درآمد کے لیے انتظامات، تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔

اجلاس کے شرکا سعودی عرب پر حوثی حملوں میں اضافے کے تناظر میں ممکنہ مشترکہ ردعمل کے علاوہ دفاعی اور سیکیورٹی امور میں تعاون بڑھانے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر بھی غور کر رہے ہیں۔

اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے۔ مخصوص راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت محدود کردی گئی، بعض شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ شہر کے اہم تفریحی مقامات بھی بند کردیے گئے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز مقامی تعطیل کا بھی اعلان کیا۔

یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت منعقد کیا جارہا ہے، جس پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کو تینوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا گیا، جس کے تحت مشترکہ سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے کا لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دوسرا اجلاس 31 اگست کو استنبول میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد ستمبر اور اکتوبر میں ریاض میں مزید اجلاس ہوئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے توقع ہے کہ گزشتہ ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت اور پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دریں اثنا مقامی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں، سڑکوں اور فلائی اوورز پر آنے والے معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے خیرمقدمی بینرز اور ہورڈنگز نصب کیے ہیں۔

Comments

200 حروف