BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.00 Decreased By ▼ -0.28 (-0.9%)
CNERGY 11.51 Decreased By ▼ -0.29 (-2.46%)
DFML 17.39 Decreased By ▼ -0.27 (-1.53%)
DGKC 201.49 Decreased By ▼ -1.41 (-0.69%)
FABL 93.10 Decreased By ▼ -0.50 (-0.53%)
FCCL 59.78 Decreased By ▼ -0.75 (-1.24%)
FFL 14.70 Decreased By ▼ -0.15 (-1.01%)
GGL 21.09 Increased By ▲ 0.05 (0.24%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 0.98 (0.32%)
HUBC 213.00 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.13 (-1.59%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 25.20 Decreased By ▼ -0.38 (-1.49%)
MLCF 107.36 Decreased By ▼ -0.43 (-0.4%)
OGDC 310.50 Increased By ▲ 0.15 (0.05%)
PAEL 33.97 Decreased By ▼ -0.29 (-0.85%)
PIBTL 13.04 Decreased By ▼ -0.17 (-1.29%)
PIOC 283.00 Decreased By ▼ -0.85 (-0.3%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -0.28 (-0.13%)
PRL 80.16 Decreased By ▼ -1.71 (-2.09%)
SNGP 89.98 Decreased By ▼ -2.14 (-2.32%)
SSGC 25.66 Increased By ▲ 0.34 (1.34%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.8%)
TPLP 13.80 Increased By ▲ 0.15 (1.1%)
TRG 54.30 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
UNITY 8.31 Decreased By ▼ -0.11 (-1.31%)
WTL 1.17 Decreased By ▼ -0.05 (-4.1%)
پاکستان

پاکستان کا جوہری سلامتی کے شعبے میں عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم

  • اسلام آباد میں این ایس ایس سی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد، عالمی مندوبین اور جوہری ماہرین کی شرکت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے جوہری سلامتی کے شعبے میں عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) کے اشتراک سے اسلام آباد میں منعقدہ نیوکلیئر سیکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کے عالمی نیٹ ورک (این ایس ایس سی نیٹ ورک) کا 15واں سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق 23 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والے چار روزہ اجلاس میں عالمی مندوبین اور جوہری سلامتی کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ابھرتے ہوئے چیلنجز، ادارہ جاتی استحکام، انسانی وسائل کی ترقی اور جوہری سلامتی سے متعلق تربیت میں مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کا افتتاح پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی (پی سی ای این ایس) میں ہوا، جہاں پاکستان اور آئی اے ای اے کے اعلیٰ حکام نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔

اس موقع پر ایک یادگاری تختی کی بھی نقاب کشائی کی گئی، جس کے ذریعے 2016 میں پہلی مرتبہ این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کے 10 سال مکمل ہونے کی یاد منائی گئی۔

اجلاس کے دوسرے روز پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) کے درمیان جوہری سلامتی کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان کی قومی صنعت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ جوہری سلامتی کی ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی گئی، جس کے ذریعے مقامی ٹیکنالوجی ڈویلپرز کو آئی اے ای اے کے نمائندوں اور عالمی مندوبین کے ساتھ روابط اور تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

اس موقع پر پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی (پی سی ای این ایس) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سیکیورٹی (نیساس) کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ نیساس آئی اے ای اے کا اشتراکی مرکز ہے، جو پیشہ ورانہ تربیت، تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پروگرام کے تحت مندوبین نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں جوہری انجینئرنگ، تحقیق، تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین نے جوہری سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ویانا سے باہر پہلی مرتبہ اس نوعیت کے اجلاس کی میزبانی کے ایک عشرے بعد پاکستان کا دوسری بار این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کرنا، عالمی جوہری سلامتی کی کوششوں کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا عکاس ہے۔

انہوں نے پائیدار جوہری سلامتی کے فروغ کے لیے آئی اے ای اے اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف