BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
مارکٹس

فوڈ ایگرو 2026، پاکستانی کمپنی کو 75 لاکھ ڈالر کا چاول برآمدی آرڈر مل گیا

  • معاہدہ چاول کی صنعت، برآمد کنندگان اور کینیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت، رفیق سلیمان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی چاول برآمد کرنے والی کمپنی آر بی انٹرنیشنل نے کراچی میں فوڈ ایگرو 2026 کے موقع پر 75 لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کرنے کا اہم معاہدہ کیا ہے جو پاکستان کی چاول کی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت اور عالمی منڈیوں میں ملک کی موجودگی مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

فوڈ ایگ 2026 کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدے طے پائے جن سے پاکستان کی چاول کی برآمدات کو فروغ ملنے اور عالمی منڈیوں میں ملک کی موجودگی مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ نمائش کے موقع پر پاکستان اور کینیا کے تجارتی تعلقات میں بھی ایک تاریخی پیش رفت ہوئی جب کراچی میں قائم کمپنی آر بی انٹرنیشنل اور کینیا کی فانا انویسٹمنٹ کے درمیان 15 ہزار میٹرک ٹن چاول کی فراہمی کا بڑا برآمدی معاہدہ طے پایا جس کی مالیت 75 لاکھ ڈالر ہے۔

فوڈ ایگرو 2026 کے دوران طے پانے والا یہ سب سے بڑا برآمدی فروخت کا معاہدہ تھا جو پاکستان کے چاول کی برآمدی شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب ایکسپورٹ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے چیف ایگزیکٹو افسر فیض احمد چھدر، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کمرشل قونصلر مس اَدیلا یونس، کینیا میں پاکستان کے سابق کمرشل قونصلر ایل ڈی خان سمیت دیگر معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر بی انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو افسر اور پاکستان۔کینیا بزنس کونسل کے صدر رفیق سلیمان نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا جبکہ کینیا کے معزز کاروباری وفد کا خصوصی طور پر پرخلوص استقبال کیا۔

رفیق سلیمان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی چاول کی صنعت، برآمد کنندگان اور کینیا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اہم معاہدوں سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، برآمدی کارکردگی بہتر بنانے اور پاکستانی کمپنیوں کے لیے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے اس بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش کے انعقاد کے لیے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، چیف ایگزیکٹو افسر فیض احمد چھدر، سیکریٹری ٹڈاپ شیریار آفریدی اور ڈی جی ایگرو اختر کھوکھر کی انتھک محنت اور کوششوں پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف