BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
کاروبار اور معیشت

سمندری خوراک کی برآمدات میں 5 فیصد ویلیو ایڈیشن کی تجویز

  • اس وقت 578 سمندری خوراک کے برآمد کنندگان میں سے صرف 3 ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے وابستہ ہیں، جنید انور چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے تجویز دی ہے کہ سمندری خوراک کے برآمد کنندگان اپنی مجموعی برآمدات کا کم از کم 5 فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مشتمل رکھیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت 578 سمندری خوراک کے برآمد کنندگان میں سے صرف 3 ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے وابستہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ تجویز سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافے کے اقدامات پر غور کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کی۔ انہوں نے پروسیسڈ سمندری خوراک کی مصنوعات کے فروغ اور شعبے سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے صوبائی محکمہ ہائے فشریز اور برآمد کنندگان سے مشاورت کرنے اور تجاویز پیش کرنے کی غرض سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

وزارتِ بحری امور کے فشریز ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمٰن کی سربراہی میں قائم کمیٹی صوبائی حکام اور برآمد کنندگان کے ساتھ رابطہ و مشاورت کرے گی تاکہ مواقع کی نشاندہی اور سمندری خوراک کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے اقدامات تجویز کیے جاسکیں۔

اجلاس میں صوبائی محکمہ ہائے فشریز کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ وزارتِ بحری امور اور وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خام مصنوعات کے بجائے سمندری خوراک کی برآمدات کو متنوع بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

جنید انور چوہدری نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ ابتدا میں محدود پیمانے پر ویلیو ایڈیشن کی سرگرمیاں شروع کریں اور بتدریج اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔ انہوں نے کاروباری اداروں کو پروسیسنگ، پیکجنگ اور دیگر سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی تاکہ وہ زیادہ قدر کی حامل بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

انہوں نے صوبائی محکمہ ہائے فشریز، برآمد کنندگان اور دیگر متعلقہ فریقوں پر مشتمل ورکشاپ منعقد کرنے کی بھی تجویز دی جس میں ویلیو ایڈیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور پروسیسڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کے لیے قابلِ عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فشریز اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جھینگوں کی ہیچریوں کے قیام اور سمندری خوراک کی پروسیسنگ کی سہولتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو صوبائی انتظامیہ اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیچریوں کی ترقی، آبی زراعت کے فروغ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی حوصلہ افزائی سے پاکستان کی ماہی گیری شعبے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے، برآمدات کو عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بنایا جاسکتا ہے اور زرمبادلہ کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

200 حروف