BR100 Increased By (0.92%)
BR30 Increased By (0.99%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 60.01 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
BIPL 24.53 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.21 (0.67%)
CNERGY 11.63 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
DFML 16.61 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
DGKC 205.44 Increased By ▲ 1.93 (0.95%)
FABL 93.79 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 61.00 Increased By ▲ 0.79 (1.31%)
FFL 14.91 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
GGL 21.03 Increased By ▲ 1.02 (5.1%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 2.93 (0.97%)
HUBC 212.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.2%)
HUMNL 8.18 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.87 Increased By ▲ 0.37 (1.45%)
MLCF 107.79 Increased By ▲ 1.03 (0.96%)
OGDC 312.13 Increased By ▲ 1.48 (0.48%)
PAEL 34.60 Increased By ▲ 0.42 (1.23%)
PIBTL 13.53 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 283.05 Increased By ▲ 3.75 (1.34%)
PPL 225.24 Increased By ▲ 2.94 (1.32%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 0.81 (1.02%)
SNGP 91.39 Increased By ▲ 0.39 (0.43%)
SSGC 23.62 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
TPLP 13.62 Increased By ▲ 0.79 (6.16%)
TRG 54.06 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.04 (-3.23%)
کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

  • پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو کرکٹ کی بحالی مبارک ہو، چیئرمین پی سی بی
شائع اپ ڈیٹ
PSL 12 to kick off in Peshawar with grand opening ceremony and inaugural match

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا پہلا میچ پشاور میں منعقد ہوگا۔

آج نیوز کے مطابق پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو کرکٹ کی بحالی مبارک ہو۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گورنر کے پی جب بھی ان سے ملاقات کرتے ہیں تو خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے انعقاد کی بات کرتے ہیں، اب 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا پہلا میچ پشاور میں منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی اس حوالے سے بھرپور کوشش کی گئی تھی، تاہم اس وقت یہ ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 12 واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی تک منعقد ہوگا جس کا تفصیلی شیڈول تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

چیئر مین پی سی بی نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پشاور میں تین پاکستانی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک سینئر ٹیم، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم حصہ لیں گی۔

محسن نقوی کے مطابق اس اقدام کا مقصد خیبر پختونخوا میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیل کی بحالی کے لیے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

خیبر پختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے کا عزم

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہت زیادہ کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم میں بھی صوبے کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور گراؤنڈز کی بہتری کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق مل کر کام کریں گے اور امید ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھلیں گے۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بحال کرنے کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 160 ارب روپے کے پیکج میں سے 60 ارب روپے کا 70 فیصد حصہ صوبے کے 12 اضلاع پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ صوبائی حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا تھا، تاہم اب اس اسٹیڈیم کا پرانا نام ’ارباب نیاز اسٹیڈیم‘ دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے فروری 2025 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھ دیا تھا۔

Comments

200 حروف