نائجیریا میں کشتی حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
- پولیس نے ابتدائی طور پر چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کشتی میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی
نائجیریا کی جنوبی ریاست بایلسا میں تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (نیما) کے مطابق حادثہ جمعے کو پیش آیا، جبکہ ہفتے کو بھی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔ اب تک 24 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کشتی میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔
نیما کے مطابق کشتی آیاما سے یوکوبی کمیونٹی جا رہی تھی، جہاں مسافروں نے تدفین کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
بایلسا کے گورنر ڈوئے ڈیری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔
نائجیریا کے اندرونی آبی راستوں پر کشتیوں کے حادثات عام ہیں، جہاں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانا اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی اکثر حادثات کا سبب بنتی ہے۔




















Comments