BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0%)
BAFL 61.25 Increased By ▲ 0.71 (1.17%)
BIPL 24.26 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.89 Increased By ▲ 0.66 (2.11%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.26 (-2.22%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.24 (1.53%)
DGKC 202.60 Increased By ▲ 0.59 (0.29%)
FABL 95.79 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
FCCL 60.25 Decreased By ▼ -0.39 (-0.64%)
FFL 14.69 Decreased By ▼ -0.08 (-0.54%)
GGL 20.06 Increased By ▲ 0.17 (0.85%)
HBL 310.50 Increased By ▲ 2.28 (0.74%)
HUBC 207.92 Increased By ▲ 0.90 (0.43%)
HUMNL 8.18 Decreased By ▼ -0.21 (-2.5%)
KEL 6.32 Decreased By ▼ -0.02 (-0.32%)
LOTCHEM 24.78 Increased By ▲ 0.06 (0.24%)
MLCF 105.34 Increased By ▲ 0.44 (0.42%)
OGDC 315.49 Decreased By ▼ -0.72 (-0.23%)
PAEL 35.75 Increased By ▲ 0.19 (0.53%)
PIBTL 14.12 Increased By ▲ 0.12 (0.86%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 1.47 (0.54%)
PPL 225.88 Decreased By ▼ -1.35 (-0.59%)
PRL 79.90 Decreased By ▼ -0.97 (-1.2%)
SNGP 94.60 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
SSGC 23.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.53 Increased By ▲ 0.05 (0.67%)
TPLP 12.88 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
TRG 53.50 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
UNITY 8.86 Decreased By ▼ -0.47 (-5.04%)
WTL 1.33 Decreased By ▼ -0.05 (-3.62%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کے لیے تعاون کریں گے، ڈیوڈ ملی بینڈ

  • سماجی ترقی کو معاشی مواقع سے منسلک کرکے پائیدار معاشی خودمختاری حاصل کی جاسکتی ہے، صدر آئی آر سی
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے اور پاکستانی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے ایس ای سی پی ٹاک سیریز کے تحت منعقدہ سیمینار بعنوان ’’مالیاتی خواندگی، نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت‘‘ سے بطور مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مالیاتی امور سے متعلق آگاہی اور تربیت دینا بھی انتہائی ضروری ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ برائے خارجہ اور دولتِ مشترکہ امور ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ سماجی ترقی کو معاشی مواقع سے منسلک کرکے پائیدار معاشی خودمختاری حاصل کی جاسکتی ہے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالیاتی امور سے متعلق آگاہی کی کمی عوام کی جانب سے کیپیٹل مارکیٹ میں شرکت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر چھوٹے قرضوں تک رسائی فراہم کرنے اور نوجوانوں کو مالیاتی معاملات میں باخبر فیصلے کرنے کے قابل بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت مالیاتی خواندگی اور سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے پر کام جاری ہے۔

ایس ای سی پی کی ٹیمیں ملک بھر میں بالخصوص جامعات میں نوجوانوں کو بچت، سرمایہ کاری اور مالیاتی فراڈ سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

سیمینار کے دوران ایس ای سی پی کے افسران نے خواتین کی مالی شمولیت اور مالیاتی خواندگی کے پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیوں کے فعال قرض لینے والوں میں خواتین کا تناسب 81.9 فیصد ہے۔ مالی سال 2026 کے دوران ان کمپنیوں نے خواتین کو مجموعی طور پر 236.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے۔

مالیاتی خواندگی کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 432 اسکولوں کے 1,500 اساتذہ اور 10 کالجوں کے 2,000 طلبہ تک آگاہی پہنچائی گئی۔

سیمینار میں خواتین، نوجوانوں اور بحرانوں سے متاثرہ آبادی کو مالیاتی تعلیم فراہم کرنے کے طریقوں اور اس حوالے سے مشترکہ اقدامات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

200 حروف