BR100 Decreased By (-0.1%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Decreased By (-0.05%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 61.07 Increased By ▲ 0.53 (0.88%)
BIPL 24.37 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 31.85 Increased By ▲ 0.62 (1.99%)
CNERGY 11.47 Decreased By ▼ -0.24 (-2.05%)
DFML 15.61 Decreased By ▼ -0.05 (-0.32%)
DGKC 202.95 Increased By ▲ 0.94 (0.47%)
FABL 95.70 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 60.29 Decreased By ▼ -0.35 (-0.58%)
FFL 14.69 Decreased By ▼ -0.08 (-0.54%)
GGL 20.00 Increased By ▲ 0.11 (0.55%)
HBL 310.10 Increased By ▲ 1.88 (0.61%)
HUBC 207.48 Increased By ▲ 0.46 (0.22%)
HUMNL 8.12 Decreased By ▼ -0.27 (-3.22%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 105.58 Increased By ▲ 0.68 (0.65%)
OGDC 315.25 Decreased By ▼ -0.96 (-0.3%)
PAEL 35.71 Increased By ▲ 0.15 (0.42%)
PIBTL 14.10 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 1.47 (0.54%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -1.23 (-0.54%)
PRL 79.99 Decreased By ▼ -0.88 (-1.09%)
SNGP 94.67 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.57 Increased By ▲ 0.09 (1.2%)
TPLP 12.95 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
TRG 53.80 Increased By ▲ 0.45 (0.84%)
UNITY 8.89 Decreased By ▼ -0.44 (-4.72%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)

پاکستان نے شام کی سرزمین پر اسرائیل کے مسلسل حملوں اور دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کو فوری روکنے اور مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے شام میں سیاسی انتقالِ اقتدار، تعمیرِ نو اور ملک میں استحکام کی بحالی کی کوششوں کے لیے اسلام آباد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سید حیدر شاہ نے 1974 کے جنگ بندی معاہدے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ شامی گولان بین الاقوامی قانون کے تحت شام کا حصہ ہے۔

پاکستانی مندوب نے قومی اداروں کی تعمیرِ نو، سیاسی انتقالِ اقتدار کے عمل کو آگے بڑھانے اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کرنے کے لیے مسلسل سیاسی روابط، اقتصادی مواقع اور محفوظ ماحول کا قیام ضروری ہے۔

سید حیدر شاہ نے امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم یا نرم کرنے کے اقدامات کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاری، تعمیرِ نو اور اقتصادی بحالی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان مواقع کو شام کے عوام کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری لانے کے لیے بروئے کار لایا جائے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی مسلسل اور قابلِ اعتماد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شام اور اس کے علاقائی و عالمی شراکت داروں کی جانب سے تعمیرِ نو کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کا بھی خیرمقدم کیا۔

سیاسی اور سکیورٹی امور کے حوالے سے پاکستان نے 29 جنوری کے معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنے کی حمایت کی جس کے تحت شمال مشرقی شام کے سکیورٹی اور انتظامی ڈھانچوں کو قومی اداروں میں ضم کیا جانا ہے۔

سید حیدر شاہ نے شام، اردن اور امریکا کے درمیان صوبہ سویدا کے حوالے سے طے پانے والے روڈ میپ کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے اسے آگے بڑھنے کا ایک قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔

داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بدستور لاحق خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشتگردی کے خلاف مسلسل اور مربوط تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے 28 اکتوبر کو شام اور اردن کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے اور مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے قیام کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے شعبے میں ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کے عزم کو بھی سراہا۔

سید حیدر شاہ نے کہا کہ شام کی تعمیرِ نو کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مسلسل، عملی اور باہمی احترام پر مبنی تعاون ضروری ہے، تاہم اس دوران ملک کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے شامی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف