آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملہ، عمان نے 25 ملاحوں کو بچا لیا، ایران نے 3 ٹینکر روک دیے
- پاناما کے پرچم بردار تجارتی جہاز ریٹی کو نشانہ بنایا گیا
عمانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے قریب حملے کا نشانہ بننے والے تجارتی جہاز میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد عملے کے 25 ارکان کو بحفاظت نکال لیا جبکہ ایران نے تین تیل بردار جہازوں کو روکنے کی اطلاع دی ہے۔
عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے بتایا کہ پاناما کے پرچم بردار تجارتی جہاز ریٹی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس پر آگ لگ گئی۔ عمانی بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے 25 ارکان کو بحفاظت نکال لیا۔ انہیں طبی امداد بھی فراہم کی گئی، تاہم ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تیل بردار جہازوں کو روکنے کی اطلاع دی ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان جہازوں کو نامعلوم نوعیت کے واقعات پیش آنے یا بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد روکا گیا۔
28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود کر رکھی ہے۔ یہ اہم بحری گزرگاہ معمول کے حالات میں دنیا کی مجموعی تیل کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ عالمی منڈیوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔
























Comments