BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-0.89%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 23.25 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
BOP 28.40 Decreased By ▼ -0.26 (-0.91%)
CNERGY 13.65 Decreased By ▼ -0.43 (-3.05%)
DFML 15.43 Decreased By ▼ -0.30 (-1.91%)
DGKC 178.79 Decreased By ▼ -3.21 (-1.76%)
FABL 91.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.21 Decreased By ▼ -0.35 (-1.79%)
HBL 291.80 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.23 (2.75%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.18 (-3.02%)
LOTCHEM 23.81 Decreased By ▼ -0.66 (-2.7%)
MLCF 90.56 Decreased By ▼ -0.47 (-0.52%)
OGDC 306.75 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 32.31 Decreased By ▼ -0.41 (-1.25%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.18 (-1.38%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.70 Decreased By ▼ -0.82 (-0.38%)
PRL 96.28 Decreased By ▼ -4.53 (-4.49%)
SNGP 90.40 Decreased By ▼ -1.44 (-1.57%)
SSGC 22.50 Decreased By ▼ -0.64 (-2.77%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.62%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -1.33 (-2.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.10 (1.3%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
دنیا

عالمی تجارتی نظام دباؤ میں، یورپی یونین بہتر پیشکش تیار کرے گی، فریڈرک مرز

  • سیئول میں جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دوطرفہ معاہدوں سے آگے بڑھ کر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ آزاد تجارت اور قواعد پر مبنی عالمی تجارتی نظام کو دباؤ کا سامنا ہونے کی صورت میں یورپی یونین بہتر تجارتی پیشکش کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

سیئول میں جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دوطرفہ معاہدوں سے آگے بڑھ کر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔

فریڈرک مرز کے مطابق جرمنی یورپ اور دیگر خطوں میں ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر قواعد پر مبنی عالمی اقتصادی نظام کے دفاع اور اسے مزید ترقی دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک اپنی خوشحالی کے لیے بین الاقوامی تجارت کے مرہون منت ہیں اور وہ اسے ترک کرنے کے خواہش مند نہیں۔

ایشیا کے ایک ہفتے کے دورے پر موجود جرمن چانسلر سنگاپور اور جاپان کے بعد جنوبی کوریا پہنچے ہیں، جہاں جمعرات کو انہوں نے صدر لی جائے میونگ سے سربراہی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

فریڈرک مرز نے اپنے دورے کے دوران امریکا کے ٹیرف اور چین کی حکومتی سرپرستی میں صنعتی توسیع سے متعلق خدشات کے تناظر میں ہم خیال ممالک کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی۔

جمعے کو انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور جرمنی کی صنعتوں میں ساختی مماثلت دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت صنعت کے مطابق دونوں ممالک کی کمپنیوں اور تنظیموں نے بجلی، توانائی اور بائیو ہیلتھ سمیت مختلف شعبوں میں نئے کاروباروں کی معاونت اور منڈیوں تک رسائی کے لیے 9 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

Comments

200 حروف