BR100 Decreased By (-0.48%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.45%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 55.71 Increased By ▲ 0.20 (0.36%)
BIPL 23.88 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
BOP 26.97 Decreased By ▼ -0.33 (-1.21%)
CNERGY 12.28 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.57 Increased By ▲ 0.78 (4.94%)
DGKC 174.85 Decreased By ▼ -0.73 (-0.42%)
FABL 89.25 Decreased By ▼ -0.76 (-0.84%)
FCCL 49.57 Decreased By ▼ -0.08 (-0.16%)
FFL 13.00 Decreased By ▼ -0.36 (-2.69%)
GGL 18.50 Decreased By ▼ -0.19 (-1.02%)
HBL 281.50 Decreased By ▼ -1.76 (-0.62%)
HUBC 187.70 Decreased By ▼ -0.16 (-0.09%)
HUMNL 8.00 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
KEL 5.59 Increased By ▲ 0.04 (0.72%)
LOTCHEM 22.39 Decreased By ▼ -0.65 (-2.82%)
MLCF 86.10 Decreased By ▼ -0.53 (-0.61%)
OGDC 297.30 Decreased By ▼ -0.82 (-0.28%)
PAEL 32.00 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
PIBTL 12.56 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
PIOC 222.99 Decreased By ▼ -1.18 (-0.53%)
PPL 208.30 Decreased By ▼ -1.87 (-0.89%)
PRL 93.21 Decreased By ▼ -1.31 (-1.39%)
SNGP 89.30 Decreased By ▼ -0.83 (-0.92%)
SSGC 22.34 Decreased By ▼ -0.18 (-0.8%)
TELE 6.68 Increased By ▲ 0.02 (0.3%)
TPLP 11.34 Decreased By ▼ -0.17 (-1.48%)
TRG 53.37 Increased By ▲ 0.83 (1.58%)
UNITY 7.76 Increased By ▲ 0.14 (1.84%)
WTL 0.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

گل احمد ٹیکسٹائل کی نوری آباد میں 43.75 ایکڑ اراضی خریدنے کی منظوری

  • اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں میں شامل گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے صنعتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سائٹ نوری آباد میں مزید 43.75 ایکڑ رقبے پر مشتمل پانچ پلاٹس حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے اجلاس میں ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد میں سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹس لمیٹڈ (سائٹ) کے پانچ پلاٹس حاصل کرنے کی منظوری دی۔

ان پلاٹس میں بی-80 اے شامل ہے، جس کا رقبہ 12 ایکڑ ہے، جبکہ بی-153 کا رقبہ 18 ایکڑ، بی-236 کا چار ایکڑ، اے-473 کا آٹھ ایکڑ اور بی-268 کا رقبہ 1.75 ایکڑ ہے۔

کمپنی کے مطابق مجوزہ پلاٹس کا حصول ضروری جانچ پڑتال اور کارپوریٹ، ضابطہ جاتی اور قانونی تقاضے مکمل کرنے سے مشروط ہے۔

بورڈ نے اورینٹ انرجی سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے گولڈ وِنڈ کی فراہم کردہ 7.5 میگاواٹ صلاحیت کی ونڈ ٹربائن نصب کرنے کی بھی منظوری دی۔

اس کے علاوہ جنکو سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سولر پینلز پر مشتمل چھ میگاواٹ تک صلاحیت کے شمسی توانائی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مقامی سطح پر کام اے ٹو زیڈ انرجی سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ انجام دے گی۔

مزید برآں، کمپنی نے 20 میگاواٹ آور صلاحیت کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کی منظوری دی، جس کی ریٹنگ 0.5 سی ہے۔ یہ نظام اورینٹ انرجی سسٹمز کے ذریعے سنگرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ فراہم کرے گی۔

گل احمد نے الگ سے بتایا کہ سائٹ نوری آباد میں پلاٹ اے-44 کا حصول بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سودے میں زمین، عمارت، پلانٹ، مشینری، متعلقہ آلات اور دیگر منسلک اثاثے شامل ہیں۔

گل احمد ٹیکسٹائل ملز ایک مربوط ٹیکسٹائل مل ہے جو ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے اور فروخت کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔ کمپنی کی پیداواری شعبے میں مضبوط موجودگی کے علاوہ خوردہ فروشی کے کاروبار میں بھی نمایاں مقام ہے۔

کمپنی نے خوردہ کاروبار کا آغاز کراچی سے کیا تھا، جو اب ملک بھر میں 40 سے زائد اسٹورز تک پھیل چکا ہے۔ ان اسٹورز پر فیشن، ملبوسات اور گھریلو آرائش کی اشیا سمیت مختلف مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

Comments

200 حروف