کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید 2500 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3995 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 25 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار ڈالر کے سطح سے گر کر 3995 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7000 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7 روپے کی کمی سے 5,858 روپے ہوگئی۔


















Comments