BR100 Decreased By (-1.5%)
BR30 Decreased By (-2.07%)
KSE100 Decreased By (-1.21%)
KSE30 Decreased By (-1.53%)
BAFL 55.21 Decreased By ▼ -0.37 (-0.67%)
BIPL 24.17 Decreased By ▼ -0.13 (-0.53%)
BOP 27.92 Decreased By ▼ -0.31 (-1.1%)
CNERGY 12.35 Decreased By ▼ -0.17 (-1.36%)
DFML 16.18 Increased By ▲ 0.21 (1.31%)
DGKC 178.21 Decreased By ▼ -3.96 (-2.17%)
FABL 90.41 Decreased By ▼ -0.71 (-0.78%)
FCCL 50.02 Decreased By ▼ -1.28 (-2.5%)
FFL 13.63 Decreased By ▼ -0.31 (-2.22%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.31 (-1.61%)
HBL 285.75 Decreased By ▼ -6.52 (-2.23%)
HUBC 190.64 Decreased By ▼ -4.25 (-2.18%)
HUMNL 8.29 Decreased By ▼ -0.37 (-4.27%)
KEL 5.63 Decreased By ▼ -0.10 (-1.75%)
LOTCHEM 23.93 Decreased By ▼ -0.23 (-0.95%)
MLCF 87.54 Decreased By ▼ -2.31 (-2.57%)
OGDC 300.50 Decreased By ▼ -2.55 (-0.84%)
PAEL 32.77 Decreased By ▼ -0.30 (-0.91%)
PIBTL 12.86 Decreased By ▼ -0.24 (-1.83%)
PIOC 227.68 Decreased By ▼ -4.63 (-1.99%)
PPL 214.20 Decreased By ▼ -2.47 (-1.14%)
PRL 95.12 Decreased By ▼ -4.76 (-4.77%)
SNGP 90.65 Decreased By ▼ -1.18 (-1.28%)
SSGC 22.55 Decreased By ▼ -0.66 (-2.84%)
TELE 6.74 Decreased By ▼ -0.24 (-3.44%)
TPLP 11.28 Decreased By ▼ -0.13 (-1.14%)
TRG 54.73 Decreased By ▼ -2.10 (-3.7%)
UNITY 7.69 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
WTL 0.90 Decreased By ▼ -0.03 (-3.23%)
کھیل

ہیری بروک کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری، انگلینڈ کے 429 رنز

  • ہیری بروک نے 202 رنز بنا کر ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے انگلش بلے باز کا اعزاز حاصل کرلیا، تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ بھی قائم
شائع اپ ڈیٹ

ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی، جس کی بدولت انگلینڈ نے جمعرات کو راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔

بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز کی اننگز کھیلی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔

انگلینڈ کے کپتان نے اپنی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے لگائے، جبکہ پاکستان میں انگلینڈ نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں 400 سے زائد رنز بنائے۔

بروک نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھارت کے شبمن گل کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

جو روٹ نے بھی بروک کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 66 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور اپنے 197ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

بروک اننگز کی آخری گیند پر فاسٹ بولر جنتھ لیانگے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، تاہم اس سے قبل وہ آخری 10 اوورز میں انگلینڈ کے مجموعی اسکور میں 156 رنز کا اضافہ کرچکے تھے۔

اوپنر ٹام بینٹن نے 51 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اننگز کی بنیاد رکھی، جبکہ ول جیکس 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

تاہم دن بروک کے نام رہا، جنہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے جیکس کے ساتھ صرف 79 گیندوں پر 185 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس سے قبل انہوں نے روٹ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 159 رنز جوڑے تھے۔

پاکستان میں کسی بھی مقام پر اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 375 رنز تھا، جو پاکستان نے 2015 میں لاہور میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔

Comments

200 حروف