BR100 Decreased By (-1.5%)
BR30 Decreased By (-2.07%)
KSE100 Decreased By (-1.21%)
KSE30 Decreased By (-1.53%)
BAFL 55.21 Decreased By ▼ -0.37 (-0.67%)
BIPL 24.17 Decreased By ▼ -0.13 (-0.53%)
BOP 27.92 Decreased By ▼ -0.31 (-1.1%)
CNERGY 12.35 Decreased By ▼ -0.17 (-1.36%)
DFML 16.18 Increased By ▲ 0.21 (1.31%)
DGKC 178.21 Decreased By ▼ -3.96 (-2.17%)
FABL 90.41 Decreased By ▼ -0.71 (-0.78%)
FCCL 50.02 Decreased By ▼ -1.28 (-2.5%)
FFL 13.63 Decreased By ▼ -0.31 (-2.22%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.31 (-1.61%)
HBL 285.75 Decreased By ▼ -6.52 (-2.23%)
HUBC 190.64 Decreased By ▼ -4.25 (-2.18%)
HUMNL 8.29 Decreased By ▼ -0.37 (-4.27%)
KEL 5.63 Decreased By ▼ -0.10 (-1.75%)
LOTCHEM 23.93 Decreased By ▼ -0.23 (-0.95%)
MLCF 87.54 Decreased By ▼ -2.31 (-2.57%)
OGDC 300.50 Decreased By ▼ -2.55 (-0.84%)
PAEL 32.77 Decreased By ▼ -0.30 (-0.91%)
PIBTL 12.86 Decreased By ▼ -0.24 (-1.83%)
PIOC 227.68 Decreased By ▼ -4.63 (-1.99%)
PPL 214.20 Decreased By ▼ -2.47 (-1.14%)
PRL 95.12 Decreased By ▼ -4.76 (-4.77%)
SNGP 90.65 Decreased By ▼ -1.18 (-1.28%)
SSGC 22.55 Decreased By ▼ -0.66 (-2.84%)
TELE 6.74 Decreased By ▼ -0.24 (-3.44%)
TPLP 11.28 Decreased By ▼ -0.13 (-1.14%)
TRG 54.73 Decreased By ▼ -2.10 (-3.7%)
UNITY 7.69 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
WTL 0.90 Decreased By ▼ -0.03 (-3.23%)
مارکٹس

الغازی ٹریکٹرز کا 9 ماہ میں 1.66 ارب روپے منافع، آمدنی 79 فیصد بڑھ گئی

  • ٹریکٹرز کی فروخت 60 فیصد بڑھ کر 6,587 یونٹس ہوگئی، اعدادوشمار
شائع اپ ڈیٹ

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (اے جی ٹی ایل) نے نمایاں مالیاتی بحالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران ایک ارب 65 کروڑ 80 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اسے 27 کروڑ روپے کا خالص خسارہ ہوا تھا۔ٹریکٹرز کی فروخت میں نمایاں اضافے کے باعث کمپنی کی آمدنی اور منافع میں بہتری آئی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اے جی ٹی ایل کی آپریٹنگ آمدنی 79 فیصد اضافے سے 17 ارب 51 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 9 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی۔ اس دوران ٹریکٹرز کی فروخت 60 فیصد بڑھ کر 6,587 یونٹس ہوگئی جبکہ گزشتہ سال 4,126 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے جو کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

اے جی ٹی ایل نے نو ماہ کے دوران 6,967 ٹریکٹرز تیار کیے جو 2025 کی اسی مدت میں تیار کیے گئے 5,005 ٹریکٹرز کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔

فروخت اور آمدنی میں اضافے کے نتیجے میں مجموعی منافع میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ مجموعی منافع 159 فیصد بڑھ کر 4 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے تھا۔ اس طرح مجموعی منافع میں 2 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

کمپنی کے خالص منافع میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 ارب 92 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مثبت تبدیلی آئی۔ فی حصص آمدنی 28.61 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں فی حصص 4.65 روپے خسارہ ہوا تھا۔

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین سیکر نے کہا کہ نو ماہ کی کارکردگی کاروبار کے مختلف شعبوں میں آپریشنل سرگرمیوں میں بہتری اور منظم حکمتِ عملی پر مؤثر عمل درآمد کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments

200 حروف